وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
اونگول نسل کے مویشیوں کے تحفظ کی صورتحال
Posted On:
23 JUL 2025 3:22PM by PIB Delhi
ماہی پروری، حیوانات اور دودھ کی پیداوار کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے 23 جولائی 2025 کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، مویشیوں کی اونگول نسل کی آبادی 6.34 لاکھ سے بڑھ کر 7.03 لاکھ ہو گئی ہے جو کہ مویشیوں کی مردم شماری 2012 (بریڈ سروے رپورٹ 2013) اور 2019 (بریڈ رپورٹ 2022) کے درمیان 10.88 فیصد ہے۔ ریاست آندھرا پردیش میں راشٹریہ گوکل مشن کے تحت مویشیوں کی اونگول نسل سمیت مقامی نسلوں کی ترقی اور تحفظ کے لیے درج ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
- بوائین آئی وی ایف ٹکنالوجی کا نفاذ: اس جزو کے تحت لام فارم گنٹور ،کالج آف ویٹرنری سائنسز تروپتی اور نیشنل کامدھینو بریڈنگ سینٹر چنتلا دیوی نیلور میں 3 آئی وی ایف لیبز کو آپریشنل کیا گیا ہے۔ یہ لیبز آئی وی ایف ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی نسلوں بشمول اونگول نسل اور مویشیوں کی پنگنور نسل کی ترقی کا کام کر رہی ہیں۔
- جنوبی علاقے کے لیے نیشنل کامدھینو بریڈنگ سینٹر چنتلا دیوی نیلور ضلع میں قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد مقامی نسلوں بشمول اونگول نسل کو سائنسی اور جامع انداز میں ترقی اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔
- محکمہ نے پرکاسم ضلع کے چڈلواڈا میں مویشیوں کی اونگول نسل کی ترقی اور تحفظ کے لیے گوکل گرام کے قیام کی حمایت کی ہے۔ گوکل گرام افزائش کے پروگرام میں استعمال کے لیے اعلیٰ جینیاتی میرٹ بُل کی پیداوار اور فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
- چنتلا دیوی میں واقع مویشیوں کی اونگول نسل کے بُل مدر فارم کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست کو مدد فراہم کی گئی ہے۔
- مویشیوں کی اونگول نسل سمیت دیسی نسلوں کے ایلیٹ جانوروں کی شناخت، مقام اور ان کی تشہیر کے لیے محکمہ حیوانات اور ڈیری کا محکمہ اونگول میں سنٹرل ہرڈ رجسٹریشن اسکیم کا نفاذ کر رہا ہے۔
- بنواسی، نندیال اور ویزاگ میں واقع سیمین اسٹیشنوں کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست کو مدد فراہم کی گئی ہے۔ اس وقت ان سیمین اسٹیشنوں پر مویشیوں کی اونگول نسل کے 24 ہائی جینیٹک میرٹ (ایچ جی ایم) بُل دستیاب ہیں اور25- 2024کے دوران ریاست میں اونگول سیمن کی کل 5.07 لاکھ خوراکیں تیار کی گئی ہیں۔
************
ش ح ۔ م م ۔ ص ج
Urdu Release No-3111
(Release ID: 2147343)