سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال:ڈی این ٹی(ایس ای ای ڈی ) کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیم

Posted On: 23 JUL 2025 2:26PM by PIB Delhi

وزارت نے ڈی این ٹی برادری کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیم ( ایس ایس ای ڈی ) شروع کی ہے ، جن میں درج ذیل شامل ہیں :

  1. تعلیمی لحاظ سے با اختیار بنانا : انہیں مفت کوچنگ کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے لیے اچھے اداروں میں داخلے /سرکاری یا نجی شعبے میں روزگار کو یقینی بنایا جاسکے ۔
  2. صحت: ڈی این ٹی برادری میں آیوشمان کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
  3. ذریعہ معاش: ایس ایچ جیز کو ڈی این ٹی کلسٹرز میں تشکیل دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی معاشی حالت کو بہتر بنا سکیں۔
  4. زمین اور رہائش: پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین اور شہری)، دیگر سرکاری اسکیموں کے تحت ڈی این ٹی کمیونٹیز کو مکان فراہم کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اب تک 3438 اپنی مدد آپ گروپ ( ایس ایچ جیز ) بنائے گئے ہیں ، جن میں 46067 ممبران خصوصی طور پر ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ مزید براں ، قومی دیہی روزی روٹی مشن ( این آر ایل ایم ) قومی سطح پر ایس ایچ جیز میں ڈی این ٹی لوگوں کی الگ الگ معلومات کو برقرار نہیں رکھتا ہے۔

وزارت نے ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش کمیونٹیز ( ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی ) کے لیے ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادری کی ترقی اور بہبود کے لیے ترقیاتی اور فلاحی بورڈ تشکیل دیا ہے۔

دو کارپوریشنوں یعنی نیشنل بیک ورڈ کلاسز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) اور نیشنل شیڈیولڈ کاسٹس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) اور غیر سرکاری تنظیموں کو بورڈ کی طرف سے ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی براہ راست کمیونٹی کی شمولیت کے لیے شراکت دار ایجنسیوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

یہ معلومات  سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات  کے وزیر مملکت جناب بی ایل نے ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

..................

( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )

U. No. 3101


(Release ID: 2147268)
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil