وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ٹی اے سی ایچ-انٹیک 23 جولائی 2025 کو رامائن کے ثقافتی تنوع پر دستاویزی فلم ‘کن-کن میں رام’ ریلیز کرے گی

Posted On: 22 JUL 2025 9:06PM by PIB Delhi

انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج ( آئی این ٹی اے ایچ) اپنی دستاویزی فلم ‘کن-کن میں رام’ ریلیز کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، جس میں ہندوستان بھر میں رامائن کی روایات اور کہانیوں سے جڑی ثقافتی دولت اور تنوع کو دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کی باقاعدہ نمائش ثقافت اور سیاحت کے مرکزی  وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کریں گے۔

فلم کی ریلیز کا یہ پروگرام 23 جولائی 2025 کو دوپہر 12:00 بجے  ہونے والا ہے جو ملٹی پرپز ہال، آئی این ٹی اے سی ایچ – انٹیک ، 71، لودھی اسٹیٹ، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔  یہ دستاویزی فلم ہندوستان میں رامائن کی مختلف شکلوں پر گہرائی سے نظر ڈالتی ہے، جیسے رسمی پرفارمنس، ڈانس ڈرامے اور کٹھ پتلی۔ ان میں کرناٹک کی‘یکش گان ’ اور ‘اُپی نیکدرو کٹھ پتلی، اوڈیشہ کی ‘ لنکا پوڈی یاترا’ اور ‘راون  چھایہ’، آسام کی‘ ستریہ پرمپرائیں’، ‘ میواتی بھپنگ ’ اور چھتیس گڑھ کی ‘رام نامی سماج ’ شامل ہیں۔

دستاویزی فلم ملک کے مختلف حصوں میں بھگوان رام کی ہمہ گیر ثقافتی اور روحانی موجودگی پر زور دیتی ہے، اور اس کی کہانیوں اور مذہبی حدود سے بالاتر تعلیمات پر روشنی ڈالتی ہے۔ فلم کا بنیادی پیغام‘کن-کن میں رام’، بھگوان رام کی دویہ روپ  کی عکاسی کرتا ہے، جو انسانیت کو اس کے ابدی جوہر کے اجتماعی شعور کے ذریعے جوڑتا ہے۔

آئی این ٹی اے سی ایچ – انٹیک کو اس اہم موقع پر ثقافتی اور ورثے سے محبت کرنے والوں، اسکالرز اور عام لوگوں کو مدعو کرنے پر فخر ہے۔ یہ تقریب ہندوستانی پرفارمنگ آرٹس کے تناظر میں ثقافتی تنوع اور رامائن کی پائیدار میراث کو جشن منانے کا ایک موقع ہوگا۔

 

***

ش ح- ظ ا-

UR No.3081

 


(Release ID: 2147125)
Read this release in: English , Hindi , Telugu