زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پائیدار زراعت پر قومی مشن
Posted On:
22 JUL 2025 6:01PM by PIB Delhi
زراعتی ریسرچ کی بھارتی کونسل (آئی سی آر) نے گزشتہ 10 سالوں (2024-2014) کے دوران کل 2900 اقسام جاری کی ہیں، جن میں سے 2661 اقسام ایک یا زیادہ حیاتیاتی اور/یا غیر حیاتیاتی تناؤ کے لئے مزاحم ہیں۔ نیشنل انوویشنز ان کلائمیٹ ریزلیئنٹ ایگریکلچر (این آئی سی آر اے) پروجیکٹ کے تحت، 11 فصلوں کی 298 موسمیاتی لچکدار اقسام جو خشک سالی/سیلاب/گرمی کے خلاف مزاحم ہیں، ملک بھر کے 151 موسمیاتی طور پر کمزور اضلاع میں 448 دیہاتوں میں 11,835 کسانوں کو شامل کرتے ہوئے عملی مظاہرے کے لیے پیش کی گئیں۔ این آئی سی آر اے پروجیکٹ کے تحت 72 خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں 5278 قبائلی اور چھوٹے کسانوں کو مختلف فصلوں کے مزاحم بیج فیلڈ مظاہروں کے لیے فراہم کیے گئے۔
حکومت ہند 15-2014 سے بیج اور شجر کاری کے مواد کے ذیلی مشن (ایس ایم ایس پی) نافذ کر رہی ہے تاکہ زرعی فصلوں کے معیاری بیجوں کی پیداوار اور اضافے کو فروغ دیا جا سکے تاکہ ملک بھر کے کسانوں کے لیے مطلوبہ مقدار میں بیج کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ ایس ایم ایس پی کو اب 24-2023 سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ نیوٹریشن مشن (این ایف ایس این ایم) کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے۔ 25-2024 کے دوران، ایس ایم ایس پی (اب این ایف ایس این ایم کے ساتھ ضم) کے بیج اسکیم کے تحت 270.90 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، جن میں سے 206.86 کروڑ روپے ریاستوں/یو ٹیز کو جاری کیے گئے، اور اس میں سے 141.46 کروڑ روپے سیڈ ولیج پروگرام کے تحت فراہم کیے گئے ہیں۔
دیہاتی سطح پر بیج بینکوں اور کمیونٹی نرسریوں کے قیام کے لیے صلاحیت سازی این آئی سی آر اے پروجیکٹ کے تحت کی جا رہی ہے جو اپنائے گئے دیہاتوں میں بیجوں کی دستیابی کو ممکن بناتی ہے۔ چاول، گندم، سویا بین، سرسوں، چنا، جوار، گرام، اور فاکسٹیل باجرا کی خشک سالی اور سیلاب کے خلاف مزاحم موسمیاتی لچکدار اقسام کئی این آئی سی آر اے دیہاتوں میں عملی مظاہرے کے لیے پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ، ایگریکلچرل ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی (اے ٹی ایم اے) کے تحت تربیتی پروگرام زرعی طریقوں کے مختلف مسائل پر منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں کسانوں میں معیاری بیجوں کے استعمال کے بارے میں آگاہی شامل ہے۔
زراعت پر ناموافق موسم کے اثرات کو کم کرنے کے لیے، گرامین کھیتی موسم سیوا (جی کے ایم ایس) اسکیم کے تحت، بھارت کے موسمیات کے محکمے (آئی ایم ڈی) کی طرف سے ضلع اور بلاک کی سطح پر اگلے 5 دنوں کے لیے درمیانی مدت کے موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارش اور دیگر موسمی پیمانوں کے ساتھ ساتھ آئی ایم ڈی کی طرف سے جاری کردہ موسم کی پیش گوئیوں کی بنیاد پر، 130 ایگرومیٹ فیلڈ یونٹس انگریزی کے ساتھ ساتھ علاقائی زبان میں ایگرومیٹ مشورے تیار کرتے ہیں جو متعدد چینلز کے ذریعے ترسیل کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، کسان ’میگھدوت‘ نامی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے اضلاع کے لیے مخصوص موسم کی معلومات بشمول الرٹس اور متعلقہ ایگرومیٹ مشوروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جسے وزارت ارضی سائنسز نے لانچ کیا ہے اور یہ انگریزی اور 13 علاقائی زبانوں میں دستیاب ہے۔ یہ موسم کی تفصیلات کسانوں کے لیے آئی ایم ڈی کی ’موسم‘ ایپ کے ذریعے بھی قابل رسائی ہیں۔ پنچایت کی سطح پر موسم کی پیش گوئی کی معلومات متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے قابل رسائی ہیں، جن میں ای گرام سوراج(https://egramswaraj.gov.in/),، وزارت پنچایتی راج کی ’گرام مان چترا‘ ایپلی کیشن(https://grammanchitra.gov.in/gm4MVC)، ’میری پنچایت‘ موبائل ایپ، اور آئی ایم ڈی کا موسوم گرام ویب پورٹل (https://mausamgram.imd.gov.in/). شامل ہیں۔
یہ معلومات زراعت و کسان بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3053 )
(Release ID: 2147073)