شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی اور مواصلات کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ہندوستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی قیادت کرنے کے لیے شمال مشرق کے امکانات پر روشنی ڈالی
ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبے سے متعلق اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد کیا گیا
Posted On:
22 JUL 2025 7:13PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی اور مواصلات کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے منگل (22 جولائی، 2025) کو شمال مشرق میں ہینڈ لوم اور دستکاری کے شعبے کو مضبوط بنانے پر مرکوز ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ کی صدارت ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے کی، جس میں ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ، میزورم کے وزیر اعلیٰ جناب لالدوہوما، آسام کے ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل کے وزیر اُرکاؤ گورا برہما جیسے معززین حاضرین سمیت ایم ڈی او این ای آر کے افسران کے ساتھ حکومت منی پور اور حکومت ہند کے سینیئر افسران بھی شامل تھے۔
مرکزی وزیر نے ہندوستان کے پائیدار فیشن انقلاب کی قیادت کرنے کے لیے شمال مشرق کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کیا، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے ’فیشن برائے ماحولیات اور عطائے اختیار‘ کے وژن کی بازگشت ہے۔ ماحول دوست طریقوں، فنکارانہ مہارت اور غیر معمولی دستکاری کی اپنی بھرپور وراثت کے ساتھ، یہ خطہ عالمی سطح پر سبز، جامع فیشن کی طرف منتقلی کی قیادت کرنے کے لیے منفرد مقام رکھتا ہے۔ جناب سندھیا نے کہا، ”شمال مشرق کو معاش پیدا کرنے، اختراع کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر ہندوستان کی ثقافتی وراثت کو پوزیشن دینے کے لیے ہینڈ لوم اور دستکاری میں اپنے بھرپور ورثے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔“
میٹنگ میں ہدف مداخلتوں جیسے کہ مارکیٹ تک رسائی، ٹیکنالوجی کا استعمال، صلاحیت سازی اور پائیدار معاش کی تخلیق کے ذریعے دستکاری اور ہینڈ لوم کے ماحولیاتی نظام کو زندہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ٹاسک فورس کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مل کر دستکاری اور ہینڈ لوم کے شعبے کو خطے میں پائیدار ترقی اور جامع پیش رفت کے سنگ بنیاد کے طور پر فروغ دینا ہے۔
میٹنگ کے دوران، مرکزی وزیر نے اس شعبے کے لیے ایک تبدیلی کا منصوبہ متعارف کرایا جس میں بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن، ڈیجیٹل اور ڈیزائن کے انضمام اور مہارت کی ترقی کے ذریعے جدید کاری پر زور دیا گیا۔ کلیدی اقدامات میں کاریگروں کے کلسٹر کا قیام، مشترکہ سہولتی مراکز کا قیام اور قومی فروغ کے لیے پورے خطے میں پرچم بردار مصنوعات کی شناخت شامل ہے۔ روڈ میپ میں سیلف ہیلپ گروپس کو عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے اور باٹم اپ ویلیو چین تیار کر کے مارکیٹ کی تیاری پر زور دیا گیا جس کا مقصد مقامی دستکاریوں کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ترقی کرنے کے لیے با اختیار بنانا ہے۔
******
ش ح۔ ف ش ع
U: 3073
(Release ID: 2147055)