وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم پسماندہ افراد کو مالی اور ادارہ جاتی امداد فراہم کرتی ہے؛ اپریل 2022 سے مارچ 2025 تک ایس سی/ایس ٹی اور خواتین کاروباریوں کے لیے تقریباً 29,000 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی


مالی مدد کے علاوہ، یہ اسکیم پسماندہ طبقات کے لیے رہنمائی، تربیت اور مخصوص مہارت فراہم کرتی ہے جیسے اسکلنگ سینٹر، مینٹرشپ سپورٹ، انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام سینٹر، ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر وغیرہ

Posted On: 22 JUL 2025 4:32PM by PIB Delhi

اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم 05 اپریل 2016 کو شروع کی گئی تھی۔ اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم کا مقصد شیڈولڈ کمرشل بینکوں (ایس سی بی) سے 10 لاکھ روپے سے 1 کروڑ روپے تک کے قرض فراہم کرانا تھا جو ہر بینک برانچ میں کم از کم ایک درج فہرست ذات (ایس سی) یا درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے قرض لینے والے شخص اور ایک خاتون قرض دار کو مینوفیکچرنگ، خدمات یا کاروبار کے شعبے میں گرین فیلڈ ٹریڈنگ انٹرپرائز قائم کرنے کے لیے اور زراعت سے متعلق سرگرمیوں کے لیے دستیاب کرائے جاتے تھے۔

اس اسکیم کے تحت اس زمرے (درجہ بندی) کے لیے بینک کی سب سے کم لاگو شرح پر 10 لاکھ سے 1 کروڑ روپے کے درمیان مالیت کے قرضے فراہم کیے گئے، جس کی بنیادی شرح ایم سی ایل آر+3 فیصد+ مدت سے زیادہ نہیں تھی نیز 7 سال کی ادائیگی کی مدت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 18 ماہ تک کی مہلت تھی۔

ممکنہ قرض دہندگان کو قرضوں کے لیے بینکوں سے جوڑنے کے علاوہ، آن لائن پورٹل (www.standupmitra.in) نے ممکنہ ایس سی، ایس ٹی اور خواتین کاروباریوں کو کاروباری ادارے قائم کرنے کی کوششوں میں، تربیت سے لے کر بینک کی ضروریات کے مطابق قرض کی درخواستیں بھرنے تک، رہنمائی فراہم کی۔ پورٹل نے ممکنہ قرض لینے والوں کو مخصوص مہارت والی مختلف ایجنسیوں جیسے اسکلنگ سینٹر، مینٹرشپ سپورٹ، انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام سینٹر، ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر وغیرہ سے مربوط کرنے کے لیے ان کے پتے اور رابطہ نمبر کے ساتھ مرحلہ وار رہنمائی کی سہولت بھی فراہم کی۔

اپریل 2022 سے مارچ 2025 تک اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم کے تحت ایس سی/ایس ٹی اور خواتین کاروباریوں کے لیے منظور شدہ کھاتوں کی تعداد اور رقم میں اضافہ درج ذیل ہے:

 

اپریل 2022 سے مارچ 2025 تک ایس سی/ایس ٹی اور خواتین کاروباریوں کے لیے قرض کھاتوں کی تعداد اور منظور شدہ رقم میں اضافہ

ایس سی

ایس ٹی

خواتین (عام)

کُل

قرض کھاتوں کی تعداد

منظور شدہ رقم (کروڑ)

قرض کھاتوں کی تعداد

منظور شدہ رقم (کروڑ)

قرض کھاتوں کی تعداد

منظور شدہ رقم (کروڑ)

قرض کھاتوں کی تعداد

منظور شدہ رقم (کروڑ)

30145

6437.59

9625

2037.15

86738

20521.41

126508

28996.15

سورس: ایس آئی ڈی بی آئی

 

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 3071


(Release ID: 2147013)
Read this release in: English , Hindi , Bengali-TR