زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ
Posted On:
22 JUL 2025 6:13PM by PIB Delhi
حکومت نے 2016 میں قومی زراعتی مارکیٹ (ای-نام) کا آغاز کیا تاکہ کسان اپنی پیداوار کو شفاف طریقے سے متعدد خریداروں کو الیکٹرانک طور پر متعدد مارکیٹوں تک رسائی حاصل کر کے فروخت کر سکیں۔
کسان اور پیداوار کرنے والوں کی تنظیموں (ایف پی اوز) کو ای-نام، او این ڈی سی (اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس)، اور جی ای ایم (گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس) جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شامل کیا گیا ہے تاکہ ڈیجیٹل مارکیٹ تک رسائی کو بڑھایا جا سکے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اپنے عملے کے اراکین کی جاری تحقیق کو پیش کرنے کے لیے آر بی آئی ورکنگ پیپر سیریز متعارف کرائی تاکہ تبصرے حاصل کیے جائیں اور مزید تبادلہء خیال کو فروغ دیا جائے۔ "بھارت میں سبزیوں کی افراطِ زر: ٹماٹر، پیاز اور آلو (ٹی او پی) پر ایک مطالعہ" نامی عملی پیپر میں صارف کے روپے میں کسانوں کے حصے کا تخمینہ ٹماٹر کے لیے تقریباً 33 فیصد، پیاز کے لیے 36 فیصد، اور آلو کے لیے 37 فیصد لگایا گیا ہے۔ آر بی آئی کے ایک اور عملی پیپر "بھارت میں پہلوں کی ویلیو چین اور قیمتوں کا اتار چڑھاؤ " میں صارف کے روپے میں کسانوں کے حصے کا تخمینہ مقامی ویلیو چین میں کیلوں کے لیے تقریباً 31 فیصد، انگوروں کے لیے 35 فیصد، اور آموں کے لیے 43 فیصد لگایا گیا ہے۔ مارکیٹنگ ذرائع کی تعداد، زیادہ مارکیٹنگ لاگت اور منافعہ، اور زیادہ خرابی کی شرح جیسے عوامل کسانوں کی قیمتوں کی وصولی کو متاثر کرتے ہیں۔
پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ، حکومت کی ترجیح زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کو بہتر بنانے اور فصل کے بعد کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھانا رہی ہے تاکہ کسانوں کی پیداوار کے لیے منافع بخش قیمتیں یقینی بنائی جا سکیں۔
ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) کے تحت، زرعی برآمدی کلسٹرز میں کولڈ اسٹوریجز، فارم گیٹ لیول پر، چھوٹے اور معمولی کسانوں کے ساتھ ساتھ بڑے کاروباروں، اے پی ایم سی/منڈیوں کے لیے حمایت فراہم کی جاتی ہے تاکہ فصل کے بعد کے نقصانات کو کم کیا جا سکے اور کسانوں کی آمدنی بڑھائی جا سکے۔ کاروباری افراد، کوآپریٹو، پی اے سی ایس، اور سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کولڈ چین نقل و حمل قائم کرنے کے لیے اے آئی ایف کی حمایت فعال طور پر حاصل کر رہے ہیں، جو اکثر زمروں میں بانٹنے، چھانٹنے، اور پیکنگ یونٹس کے ساتھ مربوط ہوتے ہیں۔ 30 جون 2025 تک، اے آئی ایف کے تحت 2454 کولڈ اسٹوریج پروجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے جن کی منظور شدہ رقم 8258 کروڑ روپے ہے۔
اس کے علاوہ، ہارٹیکلچر شعبے کی جامع ترقی کے لیے، فصل اور فصل کے بعد کے نقصانات کو کم کرنے سمیت، ایم آئی ڈی ایچ کے تحت مختلف ہارٹیکلچر سرگرمیوں کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ ان میں پیک ہاؤسز، مربوط پیک ہاؤس، کولڈ اسٹوریجز، ریفر ٹرانسپورٹ، پکنے کے چیمبر وغیرہ قائم کرنا شامل ہے۔ یہ جزو طلب/کاروباری افراد پر مبنی ہے جس کے لیے حکومت کی طرف سے عمومی علاقوں میں پروجیکٹ لاگت کا 35 فیصد اور پہاڑی اور طے شدہ علاقوں میں پروجیکٹ لاگت کا 50 فیصد کریڈٹ سے منسلک بیک اینڈ سبسڈی کی شکل میں امداد دستیاب ہے، جو متعلقہ ریاستی ہارٹیکلچر مشنوں (ایس ایچ ایم) کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔
یہ معلومات زراعت و کسان بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3047 )
(Release ID: 2147009)