صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایچ آئی وی/ایڈز سے متعلق آگاہی کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات

Posted On: 22 JUL 2025 4:03PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی فلاح و بہبود، محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب  میں بتایا کہ ایچ آئی وی/ایڈز سے متعلق قومی سطح پر آگاہی مہم کو ایڈز کی روک تھام کے  قومی ادارے (این اے سی او) کے ذریعے مضبوط کیا گیا ہے، جو وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے تحت کام کرتی ہے۔ نیکو ملک بھر میں جامع میڈیا مہمات، بشمول ماس میڈیا اقدامات کے ذریعے، عوام کو دستیاب خدمات اور سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہے۔

آگاہی کو مزید وسعت دینے کے لیے آؤٹ ڈور میڈیا جیسے ہورڈنگز، بس پینلز، انفارمیشن کیوسک، لوک فنون کے مظاہرے، اور آئی ای سی(انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن) وینز کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی خاص طور پر نوجوان اور ٹیکنالوجی سے جڑے ناظرین تک رسائی کے لیے ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

بین انفرادی سطح پر، آگاہی کو خود امدادی گروپس، آنگن واڑی کارکنان، آشا ورکرز، پنچایتی راج اداروں کے اراکین، اور دیگر اہم متعلقہ  فریقوں کی تربیت و حساسیت کے پروگراموں کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے۔ یہ زمینی  سطح کے اقدامات کمیونٹی میں شعور کو بیدار کرنے اور رویوں میں تبدیلی لانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

ملک بھر میں 1,619 مقررہ اقدامات کے ذریعہ ان اعلی خطرات حامل گروپوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے جن میں خواتین جنسی کارکنان ، ہم جنس پرست مرد ، منشیات انجیکٹ کرنے والے افراد ، خواجہ سرا/مخنث ، ٹرک ڈرائیورز، اور مہاجرین شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد سب سے زیادہ کمزور طبقات کو بچاؤ، جانچ، علاج اور نگہداشت کی خدمات تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہے۔

ایڈز کی روک تھام کے  قومی ادارے (این اے سی او) اپنی کثیر سطحی مواصلاتی حکمت عملی کے ذریعے بدنامی کے خاتمے، خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے، اور ایڈز کی وبا کو صحت  عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنے کے مقصد کی جانب مسلسل کام کر رہا ہے۔

ایچ آئی وی کے ساتھ جینے والے افراد کے خلاف امتیاز ی برتاؤ کو روکنے کے لیے، پورے ملک میں موضوعاتی مہمات چلائی جا رہی ہیں۔ ان مہمات کا مقصد بیداری پیدا کرنا، بدنامی کو کم کرنا اور دفاتر، صحت کے اداروں، تعلیمی اداروں اور دیگر سماجی مقامات پر شمولیت اور رواداری کو فروغ دینا ہے۔

(ایچ آئی اور ایڈزکی روک تھام) ایکٹ 2017 کی دفعات کے تحت، ملک کی 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں امتیازی سلوک کی شکایات کے ازالے کے لیے ‘احتساب کار’ مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات پی ایل ایچ آئی وی کے حقوق و عزت کے تحفظ اور ایک جامع و معاون ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

***

ش ح۔ م ع۔ ج

UNO-3032


(Release ID: 2146860)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil