تعاون کی وزارت
ہر پنچایت/ گاؤں میں کوآپریٹو سوسائٹیاں
Posted On:
22 JUL 2025 1:31PM by PIB Delhi
حکومت نے 15 فروری 2023 کو ملک میں کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانے اور زمینی سطح پر اس کی رسائی کو یقینی بنانے کے منصوبے کی منظوری دی۔اس اسکیم کے تحت، نیشنل بینک برائے زراعت اور دیہی ترقی (نابارڈ)، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی)، نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی) اور ریاستی حکومتوں کے تعاون سےڈیری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (ڈی آئی ڈی ایف)، نیشنل پروگرام برائے ڈیری ڈیولپمنٹ (این پی ڈی ڈی)،پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) وغیرہ سمیت حکومت ہند کی موجودہ مختلف اسکیموں کے توسط سے اگلے پانچ برس میں ملک کی سبھی پنچایتوں، گاؤوں کوکور کرتے ہوئے 2 لاکھ نئی کثیر مقصدی پیکس (ایم-پیکس) ڈیری، فشریز کوآپریٹو سوسائٹیاں قائم کی جائیں گی۔ اس اسکیم کو حکومت ہند کی موجودہ اسکیموں کے منظور شدہ اخراجات کا استعمال کرتے ہوئے لاگو کیا جا رہا ہے، جو پی اے سی ایس کی سطح پر یکجا ہو رہی ہیں۔
نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس کے مطابق، 15 فروری 2023کو پلان کی منظوری کے بعد سے ملک بھر 30 جون 2025 تک کل 22,606 نئی پی اے سی ایس، ڈیری اور فشری کوآپریٹو سوسائٹیز رجسٹر کی گئی ہیں۔
منصوبے کے مؤثر اور بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے، وزارت تعاون نے نابارڈ، این ڈی ڈی بی اور این ایف ڈی بی کے ساتھ مل کر 19 ستمبر 2024 کو ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (مارگ درشیکا) شروع کیا ہے، جس میں تمام متعلقہ فریقین کے اہداف، ٹائم لائنز اور کردار اور ذمہ داریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
مارگ درشیکا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں کل 4,188 پی اے سی ایس، 9,149 ڈیری اور 200 فشری کوآپریٹیو سوسائٹیز تشکیل دی جانی ہیں۔ نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس کے مطابق، 30 جون 2025 تک،کرشنا ضلع میں 5بشمول 891 ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز (ڈی سی ایس) بشمول اور 2 ماہی گیری کوآپریٹو سوسائٹیز ریاست آندھرا پردیش میں رجسٹر کی گئی ہیں۔
یہ معلومات امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن م
U.NO.3010
(Release ID: 2146730)