وزارت دفاع
ہندوستانی ساحلی محافظ دستہ اور کوریا ئی کوسٹ گارڈ کے درمیان 13ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی
Posted On:
21 JUL 2025 8:54PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی)اور کوریا کوسٹ گارڈ (کے سی جی) کے درمیان 13 ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ (ایچ ایل ایم) 21 جولائی 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ طرفین نے میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اےآر)، آلودگی سے متعلق کارروائی (پی آر)اور بحری قانون کے نفاذ(ایم ایل ای) میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے بات چیت کی۔ اس کے ساتھ ہی 2006 کے مفاہمت نامے کے تحت اعلیٰ معیار کی مشقوں کو مشترک کرنے اور آپسی شراکت داری کو بڑھانے کے لئے اپنےعزم کا اظہار کیا۔
اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت ہندوستانی ساحلی محافظ دستہ کے ڈائریکٹر جنرل ایس پرمیش اور کوریائی کوسٹ گارڈ کے کمشنر جنرل کِم یونگ جِن نے کی۔وہ فی الحال 20 سے 24 جولائی 2025 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں اورپانچ رکنی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ کوریا کا ساحلی محافظ دستہ اس سفر کے ایک حصے کے طور پر 24-23 جولائی کو ممبئی کا سفر کرے گا، جہاں وہ مجھ گاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) اور ہندوستانی ساحلی محافظ دستہ کے گشتی جہاز کا صنعتی دورہ کرےگا، اس کا مقصد سمندری صنعتی اور آپریشنل روابط کو مضبوط بنانا ہے۔
MR9A.jpg)
KM3I.jpg)
I2F0.jpg)
***
ش ح۔ ک ا۔
U.NO.3004
(Release ID: 2146679)