وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

کیزھادی میں کھدائی کے نتائج

Posted On: 21 JUL 2025 4:50PM by PIB Delhi

محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) نے تمل ناڈو کی ریاستی محکمہ آثار قدیمہ سے کیزھادی کے سلسلے میں کسی نظر ثانی شدہ رپورٹ کی درخواست نہیں کی ہے۔

سال2018 سے تمل ناڈو کا محکمہ آثار قدیمہ اس جگہ پر کھدائی کر رہا ہے، جس کے لیے اے ایس آئی کوئی مالی مدد فراہم نہیں کرتا ہے۔

اے ایس آئی کی طرف سے قدیم یادگاروں اور آثار قدیمہ کے مقامات اور کھنڈرات ایکٹ- 1958 اور اصول- 1959 کی دفعات کے مطابق کھدائی کی اجازت دی جاتی ہے اور اس قانون کے نفاذ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ریاستی محکمہ آثار قدیمہ سمیت کسی بھی ایجنسی کے ذریعہ درخواست کرنے پر یہ تکنیکی مدد بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ اطلاع ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح۔م ش ع۔ ش ت

U NO: 3005


(Release ID: 2146668)
Read this release in: English , Hindi , Tamil