پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میری پنچایت ایپ کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی ملی؛ جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں ڈبلیو ایس آئی ایس چیمپیئن ایوارڈ 2025 حاصل کیا


میری پنچایت شہریوں پر مرکوز حکمرانی کو بڑھاتی ہے؛ علم کی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹول اہم ہے: مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ

Posted On: 21 JUL 2025 6:42PM by PIB Delhi

موبائل ایپلیکیشن "میری پنچایت" کو ایکشن لائن کیٹیگری: ثقافتی تنوع اور شناخت، لسانی تنوع اور مقامی مواد کے تحت با وقار ورلڈ سمٹ آن انفارمیشن سوسائٹی (ڈبلیو ایس آئی ایس) ایوارڈ 2025 کے چیمپیئن ایوارڈ کے ساتھ تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز ڈبلیو ایس آئی ایس+20 ہائی لیول ایونٹ 2025 کے دوران دیا گیا، جس کا اہتمام ڈبلیو ایس آئی ایس اقدام کے ایک حصے کے طور پر انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) نے کیا تھا۔ میری پنچایت، ڈبلیو ایس آئی ایس پرائز 2025 چیمپیئن پروجیکٹ کے طور پر، ہندوستان کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کی عالمی عمدگی کی علامت ہے۔ ڈبلیو ایس آئی ایس چیمپئن سرٹیفکیٹ آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کو باضابطہ طور پر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پنچایتی راج کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، سیکرٹری ایم او پی آر جناب وویک بھاردواج اور وزارت کے دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے میری پنچایت کے اقدام کی ستائش کی جس نے ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے شہری مرکوز حکومت کو آگے بڑھانے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے شفافیت کو بڑھانے، شراکتی جمہوریت کو فروغ دینے اور نچلی سطح پر معلومات اور علم کی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ایسے ڈیجیٹل ٹول سے مزید فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

WhatsApp Image 2025-07-21 at 13.33.00.jpeg

ورلڈ سمٹ آن دی انفارمیشن سوسائٹی (WSIS)+20 ہائی لیول ایونٹ 2025، 7 سے 11 جولائی 2025 کو جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوا۔ ڈبلیو ایس آئی ایس فورم 2025 کے نام سے بھی معروف اس تقریب کی مشترکہ میزبانی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) اور سوئس کنفیڈریشن نے کی تھی اور آئی ٹی یو، یونیسکو، یو این ڈی پی اور یو این سی ٹی اے ڈی نے مشترکہ طور پر اس کا اہتمام کیا تھا۔ محترمہ سنیتا جین، سینیئر ڈائریکٹر، این آئی سی/این آئی سیایم او پی آر، نے WSIS+20 ہائی لیول ایونٹ 2025 کے دوران 10 جولائی کو جنیوا میں حکومت ہند کی جانب سے ”میری پنچایت“ کے لیے باوقار چیمپئن ایوارڈ حاصل کیا۔

 

میری پنچایت ایپ کا تعارف

میری پنچایت ایپ - ہندوستان کی پنچایتوں کے لیے ایم-گورننس پلیٹ فارم، ہندوستان کی 2.65 لاکھ گرام پنچایتوں میں 25 لاکھ سے زیادہ منتخب نمائندوں اور تقریباً 950 ملین دیہی باشندوں کو با اختیار بناتا ہے، ڈیجیٹل شمولیت اور شفافیت کے ذریعے دیہی حکمرانی کو تبدیل کرتا ہے۔ یہ پنچایتی راج کی وزارت اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کی ایک پہل ہے۔

میری پنچایت ایپ کے ذریعے شہری اپنے موبائل آلات پر آسانی سے درج ذیل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:

 

  • ریئل ٹائم پنچایت بجٹ، رسیدیں، ادائیگیاں اور ترقیاتی منصوبے
  • منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کی تفصیلات
  • اپنی پنچایت میں عوامی بنیادی ڈھانچے اور شہری خدمات کے بارے میں معلومات
  • گرام پنچایت ترقیاتی منصوبے (جی پی ڈی پی) اور پروجیکٹ کی تجاویز کو ٹریک کرنا
  • گرام پنچایت سطح پر موسم کی پیشن گوئی
  • سوشل آڈٹ ٹول، فنڈ کے استعمال کا ڈیٹا، اور جیو ٹیگ شدہ اور جیو فینسڈ خصوصیات کے ساتھ شکایت کا ازالہ
  • جامعیت کو یقینی بنانے کے لیے 12 سے زیادہ ہندوستانی زبانوں کی حمایت کرنے والا کثیر لسانی انٹرفیس

یہ ایپ شہریوں کو نئے منصوبوں کی تجویز، لاگو کیے گئے کاموں کا جائزہ لینے اور ان کی درجہ بندی کرنے اور گرام سبھا کے ایجنڈوں اور فیصلوں تک رسائی کے قابل بناتی ہے اور اس طرح شراکتی جمہوریت اور شہری مصروفیت کو تقویت ملتی ہے۔

****

ش ح۔ ف ش ع

U: 2984


(Release ID: 2146655)
Read this release in: English , Hindi , Malayalam