بھارتی چناؤ کمیشن
بہار ایس آئی آر: مسودہ فہرست میں 95.92 فیصد رائے دہندگان کا احاطہ کر لیاگیا ہے۔ ابھی مزید 6 دن باقی ہیں
مشن موڈ میں ہر رائے دہندہ تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں
سیاسی جماعتوں کے ذریعہ مقرر کردہ بی ایل او / بی ایل اے ایسے رائے دہندگان کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں
انتخابی کمیشن کا نعرہ: ہر اہل رائے دہندہ کو انتخابی فہرست میں شامل کیا جائے
Posted On:
19 JUL 2025 7:16PM by PIB Delhi
1.
|
کل رائے دہندگان ( 24جون 2025 تک)
|
7,89,69,844
|
فیصد
|
2.
|
موصول شدہ فارموںکی تعداد
|
7,15,82,007
|
90.64%
|
3.
|
کو ڈیجیٹلائز شدہ فارموں کی تعداد
|
6,96,93,844
|
88.25%
|
4.
|
وہ رائے دہندگان جواب تک ان کے پتوں پر نہیں پائے گئے
|
41,64,814
|
5.27%
|
4.1
|
ممکنہ طور پر فوت شدہ دہندگان
|
14,29,354
|
1.81%
|
4.2
|
ممکنہ طور پر مستقل طور پر منتقل ہونے والے رائے دہندگان
|
19,74,246
|
2.5%
|
4.3
|
رائے دہندگان کی شناخت متعدد مقامات پر اندراج
|
7,50,213
|
0.95%
|
4.4
|
رائے دہندگان جن کا سراغ نہیں مل سکا
|
11,000
|
0.01%
|
5.
|
کل رائے دہندگان جن کا احاطہ کر لیا گیا (2+4)
|
7,57,46,821
|
95.92%
|
6.
|
بقیہ گنتی فارم جو ابھی موصول نہیں ہوئے
|
32,23,023
|
4.08%
|
7. بہار میں انتخابی فہرستوں کی جاری خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے دوران پوری انتخابی مشینری، یعنی تقریبا ایک لاکھ بی ایل او، 4 لاکھ رضاکار، سیاسی جماعتوں کے ذریعہ مقرر کردہ 1.5 لاکھ بی ایل اے اور ان کے ضلع صدور مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یکم اگست کو شائع ہونے والی مسودہ انتخابی فہرست سے کسی بھی اہل رائے دہندگان کا نام خارج نہ ہو۔ گنتی فارم بھرنے میں ابھی مزید 6 دن باقی ہیں، الیکشن کمیشن یہ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ بقیہ تقریبا 32 لاکھ رائے دہندگان کو مسودہ انتخابی فہرست میں شامل کیا جائے۔ بی ایل اوز نے پہلے ہی گھر گھر جاکر 3 دور مکمل کر لیے ہیں اور رائے دہندگان کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے۔ بقیہ رائے دہندگان سے رابطہ قائم کرنے کے لیے بی ایل اوز کے دوروں کے ساتھ ساتھ پوری انتخابی مشینری کی طرف سے ایک مربوط کوشش بھی شروع کردی گئی ہے۔
8۔ الیکشن کمیشن ملک بھر میں اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے اور مواصلات کے دیگر تمام ممکنہ ذرائع کے ذریعے بہار کے ایسے رائے دہندگان کو مطلع کر رہا ہے جو عارضی طور پر ملک کے کسی دوسرے حصے میں چلے گئے ہیں۔ بقیہ شہری رائے دہندگان کے اندراج کے لیے بہار کے تمام 261 شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بی) کے تمام 5،683 وارڈوں میں خصوصی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
9. ایس آئی آر کے 24.06.2025 (صفحہ 2/پیرا 7) تک، اگر کوئی نام غلطی سے شامل کر لیا گیا یا چھوٹ گیا ہے یا یکم اگست، 2025 کو شائع ہونے والی مسودہ انتخابی فہرست میں کوئی غلطی پائی جاتی ہے، تو اسے 30 اگست، 2025 تک درست کیا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے کسی بھی رائے دہندہ ، کسی بھی سیاسی جماعت یا سیاسی جماعت کے ذریعے مقرر کردہ کسی بھی بی ایل اے کے ذریعے دعوے اور اعتراضات درج کرائے جا سکتے ہیں۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2915
(Release ID: 2146178)