نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
’وکست بھارت کیلئے نشا مکت یوا‘ کے موضوع پر’یووا ادھیاتمک چوٹی کانفرنس ‘ کا آغاز 19 جولائی 2025 سے رودرکش کنونشن سینٹر، وارانسی میں ہوگا
کاشی اعلامیہ کا اعلان 20 جولائی کو کیا جائے گا، جس میں نوجوانوں کی قیادت میں منشیات سے پاک بھارت کے لیے قومی نقش راہ وضع کیا جائے گا
Posted On:
18 JUL 2025 1:21PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت 19 سے 20 جولائی 2025 کو وارانسی، اتر پردیش میں ’نشہ مُکت یوا‘کے موضوع پر’یوا ادھیاتمک چوٹی کانفرنس‘ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ یہ تاریخی اجلاس ملک بھر سے 100 روحانی اور سماجی و ثقافتی تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے 500 سے زائد نوجوان مندوبین کو یکجا کرے گا۔ دریائے گنگا کے مقدس کنارے منعقد کئے جانے والے اس اجلاس کا مقصد منشیات کے خلاف قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے، جو بھارت کے روحانی ورثے اور نوجوانوں کی طاقت پر مبنی ہے۔
اس اجلاس میں معزز شخصیات شرکت کریں گی جن میں ہماچل پردیش کے گورنر جناب شیو پرتاپ شکلا، نوجوانوں کے امور اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ ؛ ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجنندر سنگھ شیخاوت، سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار ؛ امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب نیتیانند رائے؛ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکھشا نکھل کھڈسے ؛ اترپردیش کے کھیلوں کے وزیر جناب گرِش یادو؛ وزیر مملکت (آزاد انہ چارج) اتر پردیش برائے سماجی بہبود اور ایس سی/ایس ٹی بہبود جناب اسیم اروناور وزیر مملکت (آزاد انہ چارچ) اتر پردیش برائے نشہ روک تھام اور نشہ بندی جناب نیتن اگروال شامل ہیں۔
یوا ادھیاتمک چوٹی کانفرنس نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے وسیع تر مشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد نشے کی لعنت کے خلاف ایک اقدار پر مبنی، نوجوانوں کی قیادت میں ’جن آندولن‘ کا آغاز کرنا ہے۔ اس اجلاس کو ایک جامع تجربے کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے، جو باطنی مکالمے کو ثقافتی اور روحانی مصروفیت کے ساتھ جوڑے گا۔ چار مرکزی اجلاسوں میں اہم موضوعات پر تبادلہ کیا جائے گا: نشے کے نفسیاتی اور سماجی اثرات کی سمجھ بوجھ، منشیات کی سپلائی اور فروخت کے نیٹ ورکس کا خاتمہ، مؤثر بنیادی سطح پر مہمات اور رابطے کی حکمت عملی اور نشہ مُکت بھارت کے حصول کے لیے ایک نقش راہ کی تشکیل۔ ان مباحثوں کے ساتھ ساتھ وائٹ بورڈ فورمز، ماہرین کے کلیدی خطابات اور عملی ورکشاپس بھی ہوں گی، جو نوجوانوں کی قیادت میں خیالات اور جدت کے لیے مواقع فراہم کریں گی۔
دو روزہ اجلاس کے دوران یہ مباحثے اجتماعی طور پر ایک موثر نتیجے کی سمت آگے بڑھیں گے۔ اجلاس کا اختتام 20 جولائی کو ’کاشی اعلامیہ‘ کو جاری کرنے کے ساتھ ہوگا۔ یہ دستاویز نوجوانوں اور روحانی رہنماؤں کے اجتماعی وژن اور عزم کی عکاس ہوگا، جو منشیات سے پاک بھارت کے قیام کے لیے ایک جامع عملی منصوبہ فراہم کرے گا۔ یہ پالیسی سازوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور نشہ ترک کرنے اور بازآبادکاری پر کام کرنے والے نوجوان نیٹ ورکس کے لیے ایک رہنما چارٹر کا کام کرے گا۔
مائی بھارت پلیٹ فارم کے تحت، یہ اجلاس ملک گیر نشہ مخالف ’جن آندولن‘ کا آغاز بھی کرے گا، جس میں مائی بھارت کے رضا کار اور وابستہ یوتھ کلب ملک کے دیہاتوں، قصبوں اور شہروں میں بیداری کی مہمات، حلف برداری مہمات، اور بنیادی سطح پر مہمات کی قیادت کریں گے۔ ان کوششوں کا مقصد اخلاقی بھروسہ اور شراکتی قیادت کے ذریعے ایک پائیدار قومی تحریک کا قیام ہے۔
یوا ادھیاتمک چوٹی کانفرنس اور اس کے براہ راست اسکریننگ سے متعلق تمام تازہ ترین معلومات اور تفصیلات مائی بھارت پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی: https://mybharat.gov.in ۔
**************
ش ح ۔ ش ب۔ م الف
U. No. 2873
(Release ID: 2145778)
Visitor Counter : 2