مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی )نے مرکزی حکومت کی وزارتوں کے لیے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے حوالے سے جائیدادوں کی درجہ بندی کے فریم ورک پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 17 JUL 2025 4:43PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج دہلی میں اپنے ہیڈکوارٹر میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے جائیدادوں کی درجہ بندی کے فریم ورک پر نصف روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں مرکزی حکومت کے اہم وزارتوں اور محکموں کے تقریباً سو سینئر افسران، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس )، سی پی ڈبلیو ڈی، ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ تنظیموں، اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، این بی سی سی اور دیگر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس پروگرام کا مقصد ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا، تاکہ اسے جائیداد یا انفراسٹرکچر کی ترقیاتی منصوبہ بندی کے ضمن میں شامل کیا جا سکے۔ ساتھ ہی، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کی جانب سے 25 اکتوبر 2024 کو نوٹیفائی کردہ 'ریٹنگ آف پراپرٹیز فار ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی ریگولیشن، 2024' کو ادارہ جاتی سطح پر اپنانے کو فروغ دینا بھی اس پروگرام کا ایک بنیادی ہدف تھا۔ مذکورہ ریگولیشن ایک رضاکارانہ اور کارکردگی کی بنیاد پر اسٹار ریٹنگ نظام متعارف کرواتی ہے، جو گرین بلڈنگ یا توانائی کی کارکردگی کی ریٹنگ کے مشابہ ہے، تاکہ کسی جائیداد یا انفراسٹرکچر کی ڈیجیٹل تیاری کا اندازہ لگایا جا سکے اور اسے اعلیٰ معیار کی براڈبینڈ و موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے درکار سہولتوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ اس نظام میں رہائشی عمارتیں، تجارتی کمپلیکس، سرکاری دفاتر، ہوائی اڈے، ہائی ویز، اسٹیڈیم اور ریلوے اسٹیشنز سمیت دیگر اہم جائیدادیں اور انفراسٹرکچر شامل ہیں۔

3.jpg

اپنے افتتاحی خطاب میں، جناب انیل کمار لاہوتی، چیئرمین ٹی آر اے آئی، نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اب پانی، بجلی اور ساختی حفاظت کی طرح ناگزیر ہو چکی ہے، خاص طور پر جب کہ اندازہ ہے کہ موبائل ڈیٹا ٹریفک کا 70 سے 80 فیصد حصہ اب اندرونی جگہوں میں استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر (ڈی سی آئی) کی ضرورت پر زور دیا، یعنی وہ سول، جسمانی اور تکنیکی عناصر جو ٹیلی کام نیٹ ورک تک بغیر رکاوٹ رسائی ممکن بناتے ہیں، اور یہ کہ انہیں بعد میں شامل کرنے کے بجائے منصوبہ بندی کے ابتدائی مراحل میں ہی ڈیزائن میں شامل کرنا چاہیے۔

چیئرمین نے نوٹ کیا کہ نیا ریٹنگ فریم ورک جائیداد کے ترقیاتی اداروں، انفراسٹرکچر فراہم کرنے والوں اور حکومتی اداروں کے لیے ایک واضح، شفاف اور ٹیکنالوجی غیرجانبدار طریقہ فراہم کرتا ہے، جس کے تحت وہ مختلف اقسام کی جگہوں جیسے گھروں، دفاتر، اسکولوں، اسپتالوں، نقل و حمل کے مراکز اور سمارٹ شہری مقامات میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی تیاری کی منصوبہ بندی، نفاذ، جائزہ اور بہتری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے وزارتوں، محکموں اور اداروں پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر (ڈی سی آئی) کی ضروریات کو منصوبہ جاتی رہنما اصولوں، ماڈل ٹینڈر دستاویزات اور تربیتی نصاب میں شامل کریں تاکہ بھارت کا تعمیر شدہ ماحول مستقبل کی ضروریات کے مطابق تیار ہو۔

تکنیکی نشست میں جناب تیز پال سنگھ، مشیر (کیو او ایس 1)، ٹی آر اے آئی نے 'ریٹنگ آف پراپرٹیز فار ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی ریگولیشن، 2024' اور اس سے متعلقہ ریٹنگ مینوئل کی تفصیل پیش کی، جو رجسٹرڈ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی ریٹنگ ایجنسی (ڈی سی آر اے)، جائیداد کے انتظامیہ کرنے والوں، معماروں اور سروس فراہم کنندگان کے لیے رہنمائی کا کام دیتا ہے۔ شرکاء کو کلیدی ریٹنگ پیرامیٹرز جیسے فائبر انٹری پوائنٹس، اندرونی سگنل کی طاقت، اینٹینا تنصیبات کے لیے چھت تک رسائی، وائی فائی اور 5جی  کے لیے تیاری، اور آپریٹرز کے لیے خدمات کی تعیناتی یا دیکھ بھال کی آسانی سے روشناس کرایا گیا۔

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس ) کی نمائندگی کرتے ہوئے سائنسدان 'بی' جناب ابھیشیک شرما نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ایبلڈ انسٹالیشن سے متعلق نیشنل بلڈنگ کوڈ (این بی سی )2016 میں شامل کردہ اہم ترامیم پر روشنی ڈالی اور ابھرتے ہوئے ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی ضروریات کے ساتھ تعمیراتی معیارات کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ورکشاپ میں تعاملی مباحثے اور خصوصی سوال و جواب کا سیشن شامل تھا، جس میں سینئر افسران اور تکنیکی ماہرین نے منصوبہ بندی، پالیسی اور نفاذ کو ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا تاکہ اندرونی کنیکٹیویٹی کے خلا کو دور کیا جا سکے اور مسلسل معیاری خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ فریم ورک ڈیجیٹل انڈیا اور اسمارٹ سٹی مشن جیسے قومی اہم منصوبوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور ہر شہری کے لیے جامع اور اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل رسائی کے طویل مدتی مقصد کی حمایت کرتا ہے۔

ٹی آر اے آئی اس قسم کی ورکشاپ، مشاورت اور صلاحیت سازی کی کوششوں کے ذریعے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا تاکہ ملک میں مضبوط ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کے قیام کو فروغ دیا جا سکے۔

5.jpg

6.jpg

***

ش ح۔ ش آ۔ع ر

Uno-2847


(Release ID: 2145573) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi , Tamil