کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی جی ایف ٹی نے آئی آئی جی ایف اور ٹوائے بِز انٹرنیشنل ایکسپو میں عالمی مارکیٹ تک رسائی کے آلات کے ساتھ ہندوستانی برآمد کنندگان کو بااختیار بنانے کے لئے ’ٹریڈ کنیکٹ‘ ای-پلیٹ فارم کی نمائش کی
ٹریڈ کنیکٹ پلیٹ فارم نے اہم بی ٹو بی تجارتی میلوں میں توجہ حاصل کی ہے اور اس سے ایم ایس ایم ای برآمد کنندگان تک پہنچ کو فروغ ملا ہے
Posted On:
17 JUL 2025 3:15PM by PIB Delhi
ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اوراسے اختیار کئے جانے کے سلسلے میں تجارت اور صنعت کی وزارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے 71 ویں انڈیا انٹرنیشنل گارمنٹ فیئر (آئی آئی جی ایف) اور 16ویں ٹوائے بِز انٹرنیشنل بی ٹو بی ایکسپو 2025 میں اس ماہ دو اہم بی ٹو بی تجارتی نمائشوں میں حصہ لیا ۔
انڈیا انٹرنیشنل گارمنٹ فیئر (آئی آئی جی ایف) کے 71 ویں ایڈیشن کا افتتاح یکم جولائی 2025 کو ٹیکسٹائل اور خارجی امور کے وزیر مملکت جناب پبیترا مارگرییٹا نےنئی دلی میں واقع دوارکا کے یشو بھومی کنونشن سنٹر میں کیا۔ آئی آئی جی ایف سب سے بڑے اور سب سے زیادہ باوقار بی ٹو بی ملبوسات کے تجارتی پروگراموں میں سے ایک ہے، جس میں 360سےزیادہ ہندوستانی نمائش کنندگان بشمول یو کے، اسپین، یونان، اٹلی، فرانس اور جرمنی سمیت 79 ممالک کے خریداروں کو اپنی مصنوعات پیش کرتے ہیں،۔ وزیر موصوف نے ٹریڈ کنیکٹ بوتھ کا دورہ کیا اور پلیٹ فارم کی خدمات اور ہندوستانی ایم ایس ایم ای برآمد کنندگان کو بااختیار بنانے میں ان کی افادیت کی تعریف کی۔
ڈی جی ایف ٹی نے کھلونا ایسوسی ایشن آف انڈیا کے زیر اہتمام بھارت منڈپم، نئی دہلی میں جولائی چار سے سات جولائی 2025 کے دوران منعقد ہونے والی 16ویں ٹوائے بِز انٹرنیشنل بی ٹو بی ایکسپو میں بھی شرکت کی۔ ڈسپلے پر 400 سے زیادہ ہندوستانی برانڈز کے ساتھ، ٹریڈ کنیکٹ پلیٹ فارم کے لائیو مظاہرے کیے گئے، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ یہ کس طرح برآمد کنندگان کو قابل اعتماد تجارتی معلومات تک رسائی، تصدیق شدہ بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ جڑنےاور عالمی منڈی میں زیادہ مؤثر طریقے سے پیش کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ٹریڈ کنیکٹ اہم آنے والی تقریبات میں بھی شرکت کرے گا ،جس میں نئی دہلی میں ورلڈ فوڈ انڈیا، 2025 اور ممبئی میں انڈیا انٹرنیشنل جیولری شو شامل ہیں تاکہ برآمد کنندگان اور بین الاقوامی شرکاء تک رسائی کو جاری رکھا جا سکے۔
ٹریڈ کنیکٹ ای پلیٹ فارم کے بارے میں:
تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کی ایک پہل ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے بین الاقوامی تجارت پر معلومات اور خدمات کے ایک جامع مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ پلیٹ فارم نے ہندوستانی مشنز، ایکسپورٹ پروموشن کونسلز اور کموڈٹی بورڈز، محکمہ تجارت اور ڈی جی ایف ٹی کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی برآمد کنندگان کو جامع مدد فراہم کرنے کے لئے دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا ہے۔
ٹریڈ کنیکٹ ایم ایس ایم ای کو آسان طریقے سے ٹیرف، سرٹیفیکیشن، کاروباری پروگرام، ای کامرس اور خریداروں کے بارے میں نئی اور تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے۔ متعدد زبانوں میں ایم ایس ایم ای کو برآمدات اور متعلقہ طریقہ کار سے متعارف کرانے کے لیے انٹرایکٹو کورسز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
یہ پلیٹ فارم پر موجود تمام مجاز جاری کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ ایک محفوظ، الیکٹرانک، کاغذ کے بغیر اجراء کے عمل کے ذریعے ترجیحی اور غیر ترجیحی سرٹیفکیٹس کے لئے جاری کرنے اور توثیق کا ایک واحد نقطہ بھی فراہم کرتا ہے۔
برآمدکنندہ https://www.trade.gov.in/pages/home پر ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ت ا
U.NO.2842
(Release ID: 2145514)
Visitor Counter : 2