وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری دفاع نے ماؤنٹ ایورسٹ اور ماؤنٹ کلیمنجارو کی کوہ پیمائی مہمات کی واپسی کا باضابطہ طور پر خیرمقدم کیا

Posted On: 17 JUL 2025 1:21PM by PIB Delhi

سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ نے 17 جولائی 2025 کو نئی دہلی کے ساوتھ بلاک میں منعقدہ ایک تقریب میں ماونٹ ایورسٹ اور ماونٹ کلیمنجارو کی کوہ پیمائی مہمات کا باضابطہ طور پراستقبال کیا۔ماونٹ ایورسٹ کی مہم نہرو انسٹیٹیوٹ آف ماونٹینئرنگ(این آئی ایم)، اترکاشی، اتراکھنڈ کے 60 شاندار سال مکمل ہونے کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔ یہ مہم ہمالین ماونٹینئرنگ انسٹیٹیوٹ(ایچ ایم آئی)، دارجیلنگ، مغربی بنگال اور جواہر انسٹیٹیوٹ آف ماونٹینئرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس(جے آئی ایم اینڈ ڈبلیو ایس)، پہلگام، جموں و کشمیر کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ماونٹ کلیمنجارو (افریقہ کی سب سے اونچی چوٹی) کی مہم ایچ ایم آئی کے ذریعہ منعقد کی گئی، جس میں ایک خصوصی طور پر معذور رکن جناب اُدے کمار بھی شامل تھے، جن کی  ٹانگ گھنٹنے سے اوپر91فیصد کٹ چکی ہے۔

اپنے خطاب میں، دفاعی سکریٹری نے دونوں ٹیموں کے غیر متزلزل حوصلے، عزم اور بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مہمات صرف بلند چوٹیوں کو سر کرنے تک محدود نہیں تھیں، بلکہ ان کا مقصد  ہندوستان  کی کوہ پیمائی میں مہارت اور ایڈونچر اسپورٹس میں قیادت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا بھی تھا۔انہوں نے کہا کہ ماونٹ ایورسٹ اور ماونٹ کلیمنجارو کو کامیابی سے سر کرکے ان ٹیموں نے ملک اور دنیا بھر کے نوجوان کوہ پیماؤں کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے، جو آنے والے وقت میں ان کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے گا۔

جناب راجیش کمار سنگھ نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی ہمیشہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے، خود انحصاری اور ایڈونچر کو ایک مضبوط، باحوصلہ اور بے خوف  ہندوستان کی تعمیر کا ذریعہ قرار دیتے آئے ہیں۔

انہوں نے وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والے چار کوہ پیمائی اداروں  ہمالین ماونٹینئرنگ انسٹیٹیوٹ(ایچ ایم آئی) ، نہرو انسٹیٹیوٹ آف ماونٹینئرنگ(این آئی ایم) ، جواہر انسٹیٹیوٹ آف ماونٹینئرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس(جے آئی ایم اینڈ ڈبلیو ایس) اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ماونٹینئرنگ اینڈ ایڈونچر اسپورٹس (این آئی ایم اے ایس) کو اس وژن کی درخشاں مثالیں قرار دیا۔

ماؤنٹ ایورسٹ کی مہم

اس مہم کی قیادت این آئی ایم  کے پرنسپل کرنل انشومن بھدوریا نے کی۔ دیگر ٹیم ممبران میں کرنل ہیم چندر سنگھ (ڈپٹی لیڈر) اور تینوں اداروں سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹرز جناب راکیش سنگھ رانا، سب بہادر پہان، حوالدار راجندر مکھیا، نائیک تھپستان تسوانگ اور جناب پاسنگ تنزنگ شرپا شامل تھے۔

pic-1.jpg

ٹیم نے خمبو وادی سے راستہ اختیار کیا اور 23 مئی 2025 کو دنیا کی سب سے بلند چوٹی، ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچنے میں کامیاب رہی۔ اس مہم کا مقصد انسٹرکٹرز کو ایورسٹ کا براہِ راست تجربہ فراہم کرنا تھا تاکہ وہ آنے والی نسلوں کے کوہ پیماؤں کو متاثر اور تربیت دے سکیں۔

ماؤنٹ کلیمنجارو کی مہم

اس مہم کی قیادت  ہمالیائی ماونٹینئرنگ انسٹی ٹیوٹ(ایچ ایم آئی)، دارجلنگ کے پرنسپل گروپ کیپٹن جئے کیشن نے کی۔ دیگر ٹیم کے اراکین میں کیپٹن شرُتی، سب مہندر کمار یادو، جناب پاویل شرما اور مس سولاچنا تامانگ شامل تھے۔

pic-2.jpg

مورخہ8 اگست 2024 کو، مہم کی ٹیم نے ماؤنٹ کلیمنجارو کی چوٹی پر سب سے بڑا قومی پرچم لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے بعد ٹیم نے تنزانیہ  کے دار السلام کے قریب بحر ہندمیں 35 فٹ گہرائی میں پانی کے نیچے قومی پرچم لہرا کر ایک اور کارنامہ انجام دیا، جس کے بعد افریقی براعظم پر پہلی بار معذور یم نے ٹینڈم اسکائی ڈائیو کیا۔ اس مہم نے زمین، پانی اور ہوا، تینوں شعبوں میں سنگ میل عبور کیے، اور یہ ثابت کیا کہ کوئی بھی حد عبور سے باہر نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح –م ع ن-ع د

U. No.2839


(Release ID: 2145460) Visitor Counter : 2