قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی، انڈیا نے تمل ناڈو کے کڈلور ضلع میں ایک لیول کراسنگ پرایک ٹرین کے اسکول وین سے ٹکرانے کے واقعے کا از خود نوٹس لیا، جس میں تین بچے ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے


اطلاعات کے مطابق، لیول کراسنگ پر ریلوے کی طرف سے انڈر پاس منظور کیے جانے کے باوجود، کام ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے جس کی منظوری گزشتہ ایک سال سے ضلع حکام کی طرف سے زیر التواء ہے

ریلوے بورڈ کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتے کے اندر رپورٹ طلب

Posted On: 17 JUL 2025 12:04PM by PIB Delhi

بھارت کے حقوق انسانی کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے 8 جولائی 2025 کو تمل ناڈو کے کڈلور ضلع میں لیول کراسنگ پر ایک مسافر ٹرین کےاسکول وین سے ٹکرانے کے واقعے میں  تین بچوں کے ہلاک اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے۔رپورٹ میں ذکر ہے کہ مذکورہ لیول کراسنگ کےپھاٹک ٹرین گزرنے کے وقت بند نہیں تھاجس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

کمیشن نے کہاکہ اس میڈیا رپورٹ کے مندرجات اگر درست ہیں تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین مسائل پیدا کرتے ہیں۔ لہذا، کمیشن نے چیئرمین، ریلوے بورڈ، ریلوے کی وزارت کے ساتھ ساتھ چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل، تمل ناڈو کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے، جس میں اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت کی موجودہ حالت بھی شامل ہے۔

مؤرخہ 9 جولائی 2025کو شائع ہونے والی اس میڈیا رپورٹ کے مطابق اس لیول کراسنگ کی جگہ جنوبی ریلوے کی جانب سے ایک انڈر پاس کی منظوری دی گئی ہے لیکن گزشتہ ایک سال سے ضلع کلکٹر کی جانب سے اس کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

**************

(ش ح۔ک ح ۔م ش)

U:2837


(Release ID: 2145447)