عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
‘حکمرانی کے اچھے طور طریقے’ کے موضوع پر بھونیشورمیں 17؍ تا18؍ جولائی کو قومی کانفرنس کا انعقاد
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت اور اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے
ضلع مجسٹریٹ، ریاستی اور مرکزی حکومت کے سینئر افسران اپنے انعام یافتہ بہترین طریقۂ کار کوپیش کریں گے
Posted On:
16 JUL 2025 12:34PM by PIB Delhi
محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی)اوڈیشہ حکومت کے اشتراک سے 17 تا 18 جولائی 2025 کو بھونیشور میں ‘حکمرانی کے اچھے طور طریقے’ (گڈ گورننس پریکٹس) کے موضوع پر ایک دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ وزیر مملکت برائے امورِ عملہ، عوامی شکایات و پنشن اور اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی بھونیشور میں اس قومی کانفرنس کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے اورافتتاحی خطاب بھی کریں گے۔ یہ دو روزہ قومی کانفرنس ‘حکمرانی کے اچھے طور طریقے’ کے موضوع پر مبنی ہے اور ان اقدامات کو اجاگر اور سراہنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے ،جنہیں وزیراعظم ایوارڈ برائے امتیازی کارکردگی سے نوازا گیا ہے۔
ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس اور اوڈیشہ سرکار کے چیف سکریٹری جناب منوج آہوجا بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
بھونیشور میں ہونے والی اس قومی کانفرنس میں مختلف موضوعات پر 5 عمومی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ قومی کانفرنس کا پہلا اجلاس ‘وزیر اعظم ایوارڈ یافتہ پہل 2024 - (اضلاع کی ہمہ جہتی ترقی)’ کے موضوع پر ہوگا، جس کی صدارت ڈ ی اے آر پی جی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پنت یادو کریں گے۔
محترمہ سریتا چوہان، جوائنٹ سکریٹری(ڈی اے آر پی جی)وزیر اعظم ایوارڈ یافتہ اقدامات 2024 - (حوصلہ افزا بلاک پروگرام) کے موضوع پر اجلاس کی صدارت کریں گی۔
دیگر اجلاسوں میں وزیر اعظم ایوارڈ یافتہ اقدامات 2023 اور 2024 (ہمہ جہتی ترقی، حوصلہ افزا بلاک پروگرام اور جدت طرازی) پر مباحثے ہوں گے۔
اس تقریب کے دوران ضلع کلکٹرز ،ریاست اور مرکزی حکومت کے سینئر افسران سمیت 20؍ سے سے زائد مقررین جوبہترین طریقہ کار کے لیے ایوارڈ سے نوازے گئے ہیں، وہ اپنے اقدامات کی مختصر معلومات اور منتخب سرکاری اسکیموں کے تحت لائی گئی انقلابی تبدیلیوں کا خلاصہ پیش کریں گے۔ ملک بھر سے 400 سے زائد مندوبین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
یہ کانفرنس قومی اور ریاستی سطح کے عوامی انتظامیہ کے اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی ایک کوشش ہے تاکہ عوامی انتظامیہ میں جدت، مستقبل کے عوامی حل میں تبدیلی، معیارِ زندگی میں بہتری، اچھی حکمرانی، ڈیجیٹل گورننس وغیرہ جیسے موضوعات پر تجربات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ یہ کانفرنس ایک دو روزہ تقریب ہے ،جس میں ریاستوں کے نمائندے / ڈپٹی کمشنر / ضلع مجسٹریٹ کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ ریاستوں میں رائج حکمرانی کے اچھے طور طریقوںپریزنٹیشن دے سکیں تاکہ ان طریقوں کو وسیع پیمانے پر پھیلایا جا سکے اور ممکنہ طور پر اپنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع ن-ع د)
U. No.2834
(Release ID: 2145429)