سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کرناٹک میں  قومی شاہراہ  کے 9پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور  سنگِ بنیاد رکھا

Posted On: 14 JUL 2025 6:04PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج کرناٹک کے ساگرہ ٹاؤن، شیواموگا میں 88 کلومیٹر پر محیط 9 قومی شاہراہ منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا، جن میں 2,000 کروڑروپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ جناب بی ایس یدی یورپا، ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

نئی افتتاح شدہ شراوتی پل ملناد اور ساحلی علاقوں کے درمیان رابطے کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا اور ساتھ ہی اہم زیارتی مقامات جیسے سگندور چوڈیشوری اور کولور موکامبیکا مندروں تک آسان رسائی ممکن بنائے گا۔

این ایچ-367 کے 47 کلو میٹر طویل بیدر – ہمن آباد سیکشن کو چوڑا کرنے سے کلبرگہ اور بیدر کے اضلاع کے درمیان سفر کے وقت میں کافی حد تک کمی آئے گی۔این ایچ-75 کے شیراڈی گھاٹ حصے میں بحالی کے کام مون سون کے موسم میں محفوظ اور بلا رکاوٹ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے، خاص طور پر منگلوورو-بنگلور اہم راہداری پر۔

شاہ آباد میں روڈ اوور برج (آراوبی) اور این ایچ-50 پر کگینا ندی پر پل کی تعمیر کلبرگہ اور رائچورکے درمیان رابطے کو آسان بنائے گی۔ اس کے علاوہ، بنگلورو-میسورو ایکسیس کنٹرولڈ ایکسپریس وے پر روڈ سیفٹی میں بہتری کرناٹک اور کیرالہ کے درمیان سفر کو تیز، محفوظ اور مؤثر بنائے گی، ساتھ ہی سفر کے وقت اور ایندھن کی کھپت کو کم کرے گی۔

2740 1.jpg

2740 2.jpg

***********

UR-2740

(ش ح۔ اس ک۔ ش ت)


(Release ID: 2144634)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada