نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کےامور اور کھیلوں کی وزارت نے تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ 2024 کے لیے نامزدگیاں طلب کی ہیں
نامزدگیاں 15 جولائی 2025 تک آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں
Posted On:
11 JUL 2025 8:41PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت حکومتِ ہند نےباوقار تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ(ٹی این این اے اے) 2024 کے لیے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ اس ایوارڈ کا مقصد مہم جوئی (ایڈونچر) کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کو تسلیم کرنا، نوجوانوں میں مشکل حالات میں برداشت، خطرہ مول لینے کی صلاحیت، ٹیم ورک اور فوری اقدام کے جذبے کو فروغ دینا، اور انہیں مہماتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔
تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ، ارجن ایوارڈز کے ساتھ، حکومتِ ہند کی جانب سے ہر سال دیے جاتے ہیں۔ عمومی طور پر، یہ ایوارڈ درج ذیل چار زمروں میں دیا جاتا ہے:
1.زمینی مہم جوئی
2.آبی مہم جوئی
3.فضائی مہم جوئی
4.مہماتی سرگرمیوں میں عمر بھر کی خدمات
اس ایوارڈ میں ایک کانسے کا مجسمہ، ایک سند، ریشمی ٹائی یا ساڑی کے ساتھ بلیزر، اور 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم شامل ہے۔ ٹی این این اے اے2024 کے لیے نامزدگیاں 1 جون 2025 سے 15 جولائی 2025 تک https://awards.gov.in پورٹل کے ذریعے آن لائن طلب کی گئی ہیں۔ تفصیلی رہنما خطوط اور اہلیت کے معیار مذکورہ پورٹل کے ساتھ ساتھ وزارت امورِ نوجوانان و کھیل کی ویب سائٹ https://yas.nic.in پر بھی دستیاب ہیں۔
زمین، پانی یا ہوا میں غیرمعمولی کارکردگی اور تسلسل کے ساتھ کامیابیاں حاصل کرنے والے افراد، جو غیرمعمولی قیادت، نظم و ضبط اور جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ 15 جولائی 2025 سے پہلے https://awards.gov.in پورٹل کے ذریعے اپنی نامزدگیاں جمع کرادیں۔
********
ش ح۔ش ب۔ش ا
U NO-2717
(Release ID: 2144447)
Visitor Counter : 4