نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی قیادت میں گاندھی نگر سے ملک گیر فٹ انڈیا سنڈے سائیکل مہم کا آغاز، دہلی میں منعقدہ 31 ویں شمارے کی رونق بنے دی گریٹ خلی

Posted On: 13 JUL 2025 2:40PM by PIB Delhi

فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل کے 31ویں ایڈیشن کا کامیاب انعقاد اس اتوار کی صبح ملک بھر میں کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے گاندھی نگر، گجرات میں 500 سے زائد شرکاء کے ایک گروپ کی قیادت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001428P.jpg

اس ہفتے پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (پی ایس یوز) کے اشتراک سے منعقد کی گئی اس ہمہ ملکی سائیکلنگ مہم میں ملک بھر کے 7000 سے زائد مقامات پر عوام نے بھرپور شرکت کی، جس نے ’’فٹنس کی ڈوز، آدھا گھنٹہ روز‘‘ کا پیغام مزید مضبوطی سے اجاگر کیا۔ اس میں 3000 سے زائد ’’نمو فٹ انڈیا سائیکلنگ کلبس‘‘ کے اراکین نے بھی حصہ لیا۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے گجرات میں اپنے خطاب میں کہا: ’’فٹ انڈیا ’سنڈیز آن سائیکل‘ اب ایک طاقتور قومی تحریک بن چکی ہے، جو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے فٹ انڈیا مشن کو بھرپور توانائی کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے۔ یہ صرف فٹنس تک محدود نہیں رہا بلکہ قوم کی تعمیرِ نو کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ آج ہمارے نوجوانوں نے 7000 سے زائد مقامات پر سرگرم شرکت کے ذریعے اس تحریک کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MV9C.jpg

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے گاندھی نگر میں ایس اے آئی – این سی او ای میں جاری قومی کوچنگ کیمپ میں موجود انڈین یوتھ ویمنز ہینڈبال ٹیم سے ملاقات بھی کی۔ گاندھی نگر میں منعقدہ اس پروگرام کا افتتاح ارجن ایوارڈ یافتہ اور پیرا پاور لفٹنگ کے چیف کوچ، راجندر سنگھ رہیلو نے ایس اے آئی  گاندھی نگر میں جھنڈی دکھا کر کیا۔ اس موقع پر مقامی معززین بشمول ممبران اسمبلی، میئر، ڈپٹی میئر، ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TZLK.jpg

مندرجہ ذیل تقریبات میں حصہ لینے والوں میں ملک کی سرکردہ پبلک سیکٹر کمپنیوں (پی ایس یوز) کے نمائندے جیسے کہ پی ایس پی بی ، او این جی سی ، انڈین آئل، گیل، ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل، ای آئی ایل، آئل انڈیا، سی پی سی ایل، آئی جی ایل، این آر ایل، ایم این جی ایل، ایچ ایم ای ایل، پیٹرونیٹ ایل این جی، بالمیر لاوری، برہم پتر کریکر اینڈ پالیمر لمیٹڈ، او این جی سی ایم آر پی ایل، گجرات میٹرو، این پی سی سی، واپکوس، ایل آئی سی اور دیگر شامل تھے۔

پٹرولیم اسپورٹس پروموشن بورڈ (پی ایس پی بی) کے مشیر، للت کمار واٹس نے کہا، ’’عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور معزز وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی قیادت میں ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ ایک بہترین پہل ہے۔ پی ایس پی بی کے تحت تمام آئل کمپنیاں اس سائیکلنگ مہم میں شامل ہوئیں، اور آج ہاکی، باسکٹ بال، شوٹنگ، ایتھلیٹکس اور کیرم جیسے کھیلوں کے کھلاڑیوں نے بھی اس میں حصہ لیا۔‘‘

قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کا 31 واں ایڈیشن میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، جہاں ماحول میلے جیسا تھا اور رسی کودنے، زمبا اور ہٹھ یوگا جیسی سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔ سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن اور اس اعزاز کو حاصل کرنے والے واحد بھارتی کھلاڑی، دی گریٹ خلی نے سائیکل مہم کا آغاز کیا۔ 52 سالہ خلی نے، جس پروگرام میں 3000 سے زائد نوجوان اور بزرگ فٹنس شوقین افراد شریک ہوئے، بھارت کے ’وشوگرو‘ بننے کے لیے فٹنس کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048B2E.jpg

خلی نے کہا: ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھارت کو ’وشوگرو‘ بنانے کا خواب دیکھتے ہیں، اور یہ خواب تبھی پورا ہوگا جب ہم سب صحت مند اور مضبوط ہوں گے۔ آئیے ہم سب مل کر مودی جی کے اس ویژن کو مضبوط کریں اور لوگوں میں اس کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ روزانہ ایک گھنٹہ فٹنس کے لیے نکالیں اور اس کے بعد زندگی کے باقی کام سنبھالیں،‘‘

دی گریٹ خلی، جن کا اصل نام دلیپ سنگھ رانا ہے، نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ’’نشہ آور چیزوں سے دور رہیں‘‘ اور اپنی توانائیاں فٹنس اور کھیلوں جیسے مثبت مشاغل کی طرف مرکوز کریں۔

فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کا ایک خصوصی ایڈیشن گڑگاؤں میں راہگیری فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بھی منعقد ہوا، جس میں 700 سے زائد شرکاء نے سائیکلنگ، یوگا اور متعدد تفریحی سرگرمیوں جیسے اسٹریٹ ڈانس، لوڈو، کیرم، سانپ سیڑھی، ہینڈ پینٹنگ اور وغیرہ میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TLQU.jpg

فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کی تنظیم وزارت امور نوجوانان و کھیل (ایم وائی اے ایس) کرتی ہے، جو سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی)، ایم وائی بھارت، ڈاکٹر شکھا گپتا کی قیادت میں روپ اسکیپنگ، اور یوگاسن بھارت کے اشتراک سے منعقد کی جاتی ہے۔ اس مہم میں 3000 سے زائد سائیکلنگ کلبس شامل ہیں جو ہر اتوار کو سرگرمی سے حصہ لیتے ہیں۔

یہ سائیکلنگ مہمات مختلف کھیلوں کے اداروں کے ذریعے ملک بھر میں چلائی جاتی ہیں جن میں کھیلوں کے لیے وقف ’کھیلو انڈیا سینٹرز(کے آئی سیز)، کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹرز آف ایکسیلینس(کے آئی ایس سی ایز)، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ٹریننگ سینٹرز(ایس ٹی سیز)، کھیلو انڈیا منظور شدہ اکیڈمیز(کے آئی اے ایز)‘، علاقائی مراکز (آر سیز)، اور مختلف ’نیشنل سینٹرز آف ایکسیلینس (این سی او ایز) شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006JM02.jpg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 2704


(Release ID: 2144362) Visitor Counter : 4