نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ رکشا کھڈسے نے تری ویندرم  میں واقع ایس اے آئی  ایل این سی پی ای کا  معائنہ کیا، انہوں نے میڈیکل سینٹر کی توسیع کا افتتاح کیا


محترمہ کھڈسے نے کھلاڑیوں کی ترقی میں اضافے کے لیے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ستائش کی، انہوں ملک کی تعمیر میں ان کے کردار  کے لئے نیشنل سینٹرز آف ایکسی لینس کا  موازنہ آئی آئی ٹی سے  کیا

Posted On: 10 JUL 2025 6:06PM by PIB Delhi

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی  ) کے علاقائی مرکز، ایل این سی پی ای، کاریوَٹم، ترواننت پورم میں حکومت ہند میں امورِ نوجوانان و کھیلوں کی  مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے کا خیرمقدم کیا گیا۔ ان کا استقبال ایل این سی پی ای  کے پرنسپل ڈاکٹر جی کشور اور ایس اے آئی     آر سی کے علاقائی  ہیڈنے کیا۔

محترمہ کھڈسے نے ایک باقاعدہ استقبالیہ اور رانی لکشمی بائی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیکل سینٹر بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ یہ نئی سہولت ایس اے آئی  ایل این سی پی ای کی اس صلاحیت میں اضافہ کرے گی تاکہ وہ کھلاڑیوں پر  مرکوز طبی دیکھ بھال اور کارکردگی کے فروغ کے لیے معاونت فراہم کر سکے۔

اسمبلی ہال میں ڈاکٹر کشور کے  استقبالیہ خطاب  کے ساتھ  باضابطہ تقریب کا آغاز ہوا، جس کے بعد میڈیکل سینٹر میں توسیع پر ایس اے آئی  ریجنل سینٹر کے ڈائریکٹر جناب سی  دھنداپانی کی جانب سے ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔

ڈاکٹر کشور نے وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے کو اعزاز سے بھی نوازا۔ اپنے خطاب میں محترمہ کھڈسے نے کھلاڑیوں کی صحت اور کارکردگی میں طبی بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیا میڈیکل سینٹر طبی خدمات، ریکوری سہولیات اور اسپورٹس سائنس کو مربوط کرتا ہے، جو ایک ہی چھت کے نیچے جامع دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرے گا۔

محترمہ کھڑسے نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی  ) کو کھیلوں کی ترقی میں ایک صفِ اول کا ادارہ قرار دیا اور کہا کہ یہ توسیع ایس اے آئی  کی اس صلاحیت کو مزید بڑھاتی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو سائنسی اور منظم معاونت فراہم کرے۔

تقریب کا اختتام ایس اے آئی  ایل این سی پی ای کے ڈائرکٹر جناب روی این ایس کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ ہوا۔

تقریب کا ایک اہم حصہ ممتاز بھارتی کھلاڑیوں کو اعزاز پیش کرنا تھا:

  • جناب ایس۔ گوپیناتھ (آئی پی ایس ریٹائرڈ) – سابق بھارتی بین الاقوامی والی بال کھلاڑی
  • جناب سجی تھامس – ارجن ایوارڈ یافتہ اور روئنگ کوچ، این سی او ای الپپّی
  • محترمہ اومنا کماری – ارجن ایوارڈ یافتہ اور سابق والی بال کھلاڑی

ایس اے آئی  این سی او ای کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا:

  • شبھا وینکٹیشن، جسنا میتھیو، کنجا رنجیتھا – 26ویں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں4 ضرب400 میٹر ریلے میں گولڈ میڈل
  • نِتھیا گاندھے، ابینا راجاراجن، سنیہا ایس ایس – 4 ضرب 100 میٹر ریلے میں چاندی کا تمغہ
  • رِنس جوزف، منو ٹی ایس – مردوں کے 4 ضرب400میٹر ریلے میں چاندی کا تمغہ
  • نِرائمتی جے۔ – ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں سائیکلنگ میں کانسے کا تمغہ
  • والی بال اور پیرا-تائیکوانڈو کھلاڑی لو گوچر بین الاقوامی مقابلوں کے لیے منتخب

وزیر موصوفہ  نے ’ایک پیڑ ماں کے نام 2.0‘ مہم کے تحت پودا لگانے کی مہم کی قیادت بھی کی۔ اس مہم کے تحت ایل این سی پی ای ریجنل سینٹر کے تحت ایس اے آئی  ایس ٹی سی میں 1000 پودے لگائے گئے، تاکہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کو فروغ دیا جا سکے۔

دورے کے دوران محترمہ وزیر نے 300 بستروں پر مشتمل گرلز ہاسٹل، کھیل کے میدانوں، جم، اور ڈائننگ ہالز سمیت اہم سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کثیر المقاصد ہال میں کلاری پایتو، تائیکوانڈو، یوگا اور والی بال کے مظاہرے بھی ملاحظہ کیے، جو اس مرکز میں فراہم کردہ مختلف کھیلوں کے شعبوں کی جھلک پیش کرتے ہیں۔

محترمہ کھڈسے نے ای-کھیل پاٹھ شالہ منصوبے کا بھی جائزہ لیا، جو نچلی سطح پر منظم اور آن لائن کھیلوں کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کوچز، فیکلٹی اور اسپورٹس سائنس ماہرین کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی تاکہ موجودہ پروگراموں اور ترجیحات کا تجزیہ کیا جا سکے۔

دورے کا اختتام ترواننت پورم گالف کلب کے دورے پر ہوا، جس نے ایک ثقافتی پہلو کو اس دن کے ایجنڈے میں شامل کیا، جو بنیادی طور پر انفراسٹرکچر، تربیت اور کھلاڑیوں کی ترقی پر مرکوز تھا۔ یہ دورہ جنوبی بھارت میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں ایس اے آئی  کے کردار کو مزید تقویت دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع ح۔ ن م۔

U- 2641


(Release ID: 2143813) Visitor Counter : 3