اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ اقلیتی امور    کےسکریٹری جناب ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے یونیورسٹی کے نمائندوں کے ساتھ وزیراعظم جن وکاس کاریہ کرم کےمنصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے امپاورڈ کمیٹی کی 48ویں میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 08 JUL 2025 10:30PM by PIB Delhi

وزارتِ اقلیتی امور کےسکریٹری جناب ڈاکٹر چندر شیکھر کمارنے آج ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ امپاورڈ کمیٹی کی 48ویں میٹنگ  کی صدارت کی۔

 

اجلاس میں شرکت کرنےوالی یونیورسٹیوں میں دہلی یونیورسٹی، ممبئی یونیورسٹی، گجرات یونیورسٹی اور دیوی اہیلیہ وِشویودیالیہ، اندور شامل تھیں۔ اجلاس میں وزیراعظم جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) کے تحت مختلف منصوبوں کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں بات چیت کا محور مہاراشٹرا ریاست سے موصولہ تجاویز کے علاوہ  اقلیتی برادریوں کی مختلف زبانوں  جیسے اویستا، پہلوی، پراکرت، پالی، گرومکھی اور بدھ ازم کے مطالعات کے لیے مراکزِ امتیاز (سنٹر آف ایکسلنس) کے قیام اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر مرکوزتھا۔

پی ایم جے وی کے ایک مرکزی  حکومت کی اسکیم ہے، جو علاقائی ترقیاتی پروگرام کے طور پر مخصوص علاقوں میں کمیونٹی انفرا اسٹرکچر اور بنیادی  لازمی سہولیات کی فراہمی کے لیے چلائی جارہی ہے۔

****

(ش ح۔ م ش ع ۔ش ا)

U.N-2621


(Release ID: 2143663) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Marathi