کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی کی وزارت نے ‘ایسپریشنل ڈی ایم ایف پروگرام’  کا آغاز کیا


شمولیاتی ترقی کی طرف ایک نیا قدم: کانکنی کے وزیر جی کشن ریڈی

جناب جی کشن ریڈی نے ہینڈلوم ہاٹ میں ڈی ایم ایف نمائش کا بھی افتتاح کیا

Posted On: 09 JUL 2025 6:20PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج ڈی ایم ایف کے اقدامات کو ایسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام (اے ڈی پی) اور ایسپریشنل بلاک پروگرام (اے بی پی) کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ‘ایسپریشنل ڈی ایم ایف  پروگرام’ کے آپریشنل رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ ان رہنما خطوط کو حکمت عملی سے ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف  ) کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کو اے ڈی پی اور اے بی پی کے تحت شناخت کردہ ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو کہ ہندوستان کے سب سے زیادہ غیر محفوظ علاقوں میں سماجی و اقتصادی اشاریوں کو بہتر بنانے پر مرکوز ہیں۔ اس کا آغاز آج نئی دہلی میں منعقدہ ’نیشنل ڈی ایم ایف ورکشاپ‘ میں کیا گیا۔

1.jpg

تقریب کا افتتاح کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے کیا، جس میں کانوں کی وزارت، دیگر متعلقہ وزارتوں، ڈی ایم ایف اضلاع کے نمائندوں، ریاستی ڈی ایم ایف نوڈل افسران، اور لائن وزارتوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں کل 152 ڈی ایم ایف نے نمائندگی کی۔ ورکشاپ میں 62 ڈسٹرکٹ کلکٹروں نے شرکت کی۔

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ڈی ایم ایف نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران صحت، تعلیم، غذائیت اور بنیادی ڈھانچے کے لیے فنڈ فراہم کرتے ہوئے کان کنی سے متاثرہ علاقوں میں زندگیوں کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم ایف تعاون پر مبنی وفاقیت اور پوری حکومتی نقطہ نظر کی حقیقی مثالیں ہیں، جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تصور کیا تھا۔ وزیر نے ضلع کلکٹروں، ضلع نوڈل افسروں اور ریاستی حکومتوں پر بھی زور دیا کہ وہ ڈی ایم ایف کو کان کنی کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کے مشن کے طور پر لیں، جس میں تعمیری، کمیونٹی پر مبنی سرگرمیوں اور دستیاب فنڈز کے 100 فیصد استعمال پر توجہ دی جائے۔ قومی ترقی کو آگے بڑھانے میں معدنیات کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ کانوں کی وزارت وزیر اعظم کے وکست اور آتم نر بھر بھارت کے ویژن سے پوری طرح ہم آہنگ ہے جہاں ترقی ملک کے ہر کونے تک پہنچتی ہے۔

2.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کوئلہ اور کانوں کے وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے کہا کہ ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن صرف ایک فنڈ نہیں ہے بلکہ معدنی دولت کے فوائد کو صف آخر تک پہنچانے کو یقینی بنانے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ صحت کی دیکھ بھال سے لے کر تعلیم تک، معاش سے لے کر ہنر تک، ڈی ایم ایف ہندوستان کے کان کنی والے اضلاع میں تبدیلی کو متحرک کر رہا ہے۔ جناب دوبے نے کہا کہ کانوں کی وزارت وکشت بھارت - ایک شمولیاتی ، بااختیار اور خود کفیل بھارت کی تعمیر میں ڈی ایم ایف کو کلیدی ستون کے طور پر استعمال کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔

3.jpg

ورکشاپ میں اثر انگیز سیشنز اور پریزنٹیشنز کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا جس نے ڈی ایم ایف کے کاموں کو مضبوط بنانے کے لیے وزارت کے عزم کو اجاگر کیا۔ سینئر معززین نے ڈی ایم ایف کے اقدامات کے نفاذ میں شفافیت، اختراع اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کلیدی خطبے پیش کیے۔ ورکشاپ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس/کلیکٹروں (جو ڈی ایم ایف کے سربراہ ہیں) کے چار موضوعاتی گروپوں کے پریزنٹیشن کے ذریعہ نشان زد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کلیدی شعبوں بشمول ڈی ایم ایفکی شفافیت، اختراعی طرز عمل، نفاذ کے چیلنجز، اور صلاحیت سازی، قیمتی بصیرت اور سفارشات پیش کیں۔ اس کے علاوہ، کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے نمائندوں نے آڈٹ کے طریقوں اور جوابدہی کے طریقہ کار پر نقطہ نظر پیش کیا ، جس سے مضبوط نگرانی کی ضرورت کو تقویت ملی۔

اس تقریب کی ایک اور خاص بات کافی ٹیبل بک 2.0 کا اجراء تھا، جس نے ہندوستان بھر میں ڈی ایم ایفزکی  مالی اعانت سے چلنے والے کایہ پلٹ منصوبوں کی نمائش کی، جو کان کنی سے متاثرہ برادریوں میں ان کوششوں کے ٹھوس فوائد کی عکاسی کرتے ہیں۔

جھارکھنڈ، مہاراشٹر، اڈیشہ، گجرات، ہماچل پردیش، راجستھان، اور گوا سمیت ریاستوں کو ڈی ایم ایف قواعد میں نظر ثانی شدہ پی ایم کے کے کے وائی  2024کے رہنما خطوط کو اپنانے پر مبارکباد دی گئی۔ مزید برآں، تمل ناڈو، کرناٹک، اتراکھنڈ، گجرات، اور چھتیس گڑھ کو زیادہ شفافیت اور جوابدہی کی سمت کام کرتے ہوئے سالانہ آڈٹ رپورٹس کو بروقت بند کرنے پر  اچھی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی گئی۔

ورکشاپ کا اختتام تمام اضلاع اور ریاستوں کے لیے ایک ایکشن پلان کے ساتھ ہوا تاکہ وہ اپنے ڈی ایم ایفزمیں پی ایم کے کے کے وائی رہنما خطوط 2024 پر مرکوز عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

4.jpg

اس سے پہلے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ہینڈلوم ہاٹ (جن پتھ) میں ڈی ایم ایف نمائش کا افتتاح کیا۔ جناب ریڈی نے، وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے اور کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل کانتھا راؤ کے ہمراہ نمائش میں لگے اسٹالوں کا دورہ کیا اور اپنی مدد آپ گروپوں کے اراکین سے بات چیت کی۔ نمائش میں ڈی ایم ایف فنڈز سے تعاون یافتہ مصنوعات اور کاروباری اداروں کی نمائش کی گئی ہے۔ یہ نمائش 15 جولائی 2025 تک جاری رہے گی، جس میں کان کنی سے متاثرہ علاقوں کے ایس ایچ جیزکو اپنے کام کی نمائش اور دیکھنے والوں  کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے ایک وسیع تر پلیٹ فارم پیش کیا جائے گا۔

5.jpg

یہ ورکشاپ اور نمائش ڈی ایم ایف کی کوششوں کو قومی ترقی کی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے وزارت کے وژن کی توثیق کرتی ہے، اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کان کنی سے متاثرہ برادریاں ،شمولیاتی پائیدار اور اثر انگیز ترقی سے مستفید ہوسکیں۔

********

ش ح۔ض ر۔ت ا

U.No-2603


(Release ID: 2143488)
Read this release in: English , Hindi , Telugu