اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم مودی کے وژن نے حکمرانی میں ایم ایس ٹی سی کی ڈیجیٹل جست کو تقویت بخشی ، نئی دہلی میں جدید ترین دفتر کے ساتھ ایم ایس ٹی سی نے نئے دور میں قدم رکھا


‘‘ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی خدمت کا ایک ماڈل’’: ایم ایس ٹی سی پر ایچ ڈی کمارسوامی

پی ایم مودی کی قیادت میں، ایم ایس ٹی سی،ای - شفافیت کا انجن بن گیا

ایم ایس ٹی سی کے دہلی اقدام نے مودی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو ایک اسٹریٹجک فروغ دیا ہے

Posted On: 09 JUL 2025 4:30PM by PIB Delhi

1.jpg

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی۔ کمارسوامی نے نئی دہلی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ناروجی نگر میں ایم ایس ٹی سی لمیٹڈ کے نئے کارپوریٹ دفتر کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں اپکرن ای-پورٹل کے باضابطہ آغاز کیا گیا، جو ایم ایس ٹی سی کی ڈیجیٹل خدمات کی پیشکش میں ایک اہم قدم ہے۔

ایم ایس ٹی سی کا ڈیجیٹل ارتقاء: سکریپ ٹریڈنگ سے لے کر نیشنل اینبلر تک۔

سال 1964 میں ایک سکریپ ٹریڈنگ ایجنسی کے طور پر قائم کیا گیا، ایم ایس ٹی سی ایک منی رتن سی پی ایس ای اور ملک کے سب سے قابل اعتماد ڈیجیٹل نیلامی پلیٹ فارمز میں سے ایک بن گیا ہے۔ آئی ایس او سے تصدیق شدہ بنیادی ڈھانچے اور 4 لاکھ سے زیادہ نیلامیوں کے مکمل ہونے کے ساتھ، ایم ایس ٹی سی عوامی اثاثوں کی مونیٹائزیشن، اسپیکٹرم کی فروخت، اورکوئلہ بلاک کی نیلامیوں میں ایک اہم فریق کے طور پر ابھرا ہے۔

ایم ایس ٹی سی کی کایہ پلٹ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وسیع وژن کے مطابق ہے، جن کی قیادت نے عوامی خدمات کی فراہمی میں ٹیکنالوجی، شفافیت اور کارکردگی پر زور دیا ہے۔ ایم ایس ٹی سی کا ایک ڈیجیٹل فعال کے طور پر کردار حکمرانی کے اس  ماڈل کی عکاسی کرتا ہے جو تمام شعبوں میں جوابدہی اور شمولیت فراہم کرتا ہے۔

2.jpg

ڈیجیٹل جست: سرکاری انوینٹری مینجمنٹ کو جدید بنانے کے لیے اپکرن ای -پورٹل کا آغاز-

نیا لانچ کیا گیا اپکرن ای -پورٹل ، جوایک ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس ہےجو صنعت اور اختراع کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا، ایم ایس ایم ایز کی حمایت کرے گا اور اہم شعبوں میں شفاف، موثر تجارت کو فروغ دے گا۔ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے ایک اہم حصے کے طور پر، اپکرن پورے ماحولیاتی نظام میں اعتماد، مسابقت اور ملک گیر رسائی میں اضافہ کرے گا۔ اسے آلات، مشینری کی انوینٹری کے انتظام اور مشینری کی خریداری کے لیے آغاز سے لے کر اختتام تک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ مختلف سرکاری محکموں، پی ایس یوزاور اداروں کو بغیر کسی رکاوٹ اور شفاف طریقے سے بیکار یا زائد اثاثوں کی فہرست تیار کرنے ، منتقلی، یا ضائع کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف عوامی اداروں میں وسائل کے استعمال کو بہتر بنائے گا بلکہ حکومتی کارروائیوں میں لاگت کی کارکردگی اور پائیداریت میں تعاون کرے گا۔

پالیسی انضمام کے لیے دہلی میں اسٹریٹجک منتقلی-

دہلی کے پالیسی ہب میں نئے دفتر کا قیام ایم ایس ٹی سی کو بین وزارتی رابطہ کاری اور قومی شراکت داروں  تک قریبی رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس اسٹریٹجک نزدیکی  سے ملک بھر میں وسائل کے انتظام اور خریداری کے پلیٹ فارمز میں اس کی شرکت کو تقویت ملے گی۔

بھارت کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے وکست  بھارت 2047-

3.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب کمار سوامی نے ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی خدمت کے لیے ایک ماڈل کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے ایم ایس ٹی سی  کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ"ایم ایس ٹی سی صرف ایک ادارہ جاتی اثاثے سے کہیں زیادہ ہے ، یہ اس بات کی علامت ہے کہ کس طرح ٹیکنالوجی اورحکمرانی ایک ساتھ مل کر قوم کی خدمت کر سکتے ہیں۔ اسٹیل کی وزارت ایم ایس ٹی سی کی حمایت کے لیے پرعزم ہے کیونکہ یہ ہندوستان کے ترقیاتی  سفر میں زیادہ ذمہ داریاں نبھاتی ہے،"۔

ایسے میں جب  ہندوستان ایک عالمی اقتصادی پاور ہاؤس بننے کے اپنے اہداف کی طرف پیش قدمی کرتا ہے، شفاف، موثر اور محفوظ اقتصادی تبادلے کی سہولت فراہم کرنے میں ایم ایس ٹی سی  کا کردار اہم رہے گا۔

********

ش ح۔ض ر۔ت ا

U.No-2597


(Release ID: 2143437)
Read this release in: English , Hindi , Kannada