ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جدید اور محفوظ سفرکے تجربے کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، اشونی ویشنو نے بہار کے کرپوری گرام اسٹیشن پر  متعدد ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے افسران سے کہا


مرکزی وزیر نے کرپوری گرام اسٹیشن کے اپ گریڈیشن کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا، دیگھا برج ہالٹ کا معائنہ کیا اور 17.30 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو عوام کو وقف کیا

کرپوری گرام اور خودی رام بوس پوسہ اسٹیشنوں کے درمیان ریلوے سب وے کی تعمیر سے مقامی ٹریفک  جام  کم ہو گا اور بلاروکاوٹ ٹرینوں کی آمدورفت بہتر ہوگی

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بہار کا ریلوے بجٹ 1000 کروڑ سے بڑھا کر 10,000 کروڑ روپے کیا گیا: اشونی ویشنو

Posted On: 07 JUL 2025 9:16PM by PIB Delhi

بہار میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید اور اپ گریڈ کرنے کی مسلسل کوششوں  کے ضمن میں مرکزی وزیر برائے ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، جناب اشونی ویشنو نے آج سمستی پور ڈویژن کے تحت کرپوری گرام اسٹیشن پر متعدد اہم  منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔

3.jpg

 ابتدا ءمیں،  جناب  اشونی  ویشنو نے دیگھا برج ہالٹ کا معائنہ کیا اور مسافروں کی سہولیات، حفاظت، صفائی، پلیٹ فارم کی حالت، پینے کے پانی، روشنی، اور حفاظتی انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام مسافروں کے لیے جدید اور محفوظ سفر کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں، کیونکہ یہ ریلوے کی اولین ترجیح ہے۔

مرکزی وزیر نے کرپوری گرام اسٹیشن پر 3.30 کروڑ روپے  کی لاگت سے اسٹیشن کی تعمیر نو کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اپ گریڈ میں اسٹیشن کی عمارت کی جدید کاری، ویٹنگ رومز، بیت الخلاء، ڈیجیٹل انفارمیشن سسٹم، پینے کے پانی کی سہولیات، معذور افراد کے لیے ریمپ اور مسافروں کی دیگر سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے اسٹیشن پر نئی تعمیر شدہ سفری  سہولیات کا بھی افتتاح کیا۔

4.jpg

 

 جناب  اشونی  ویشنو نے کرپوری گرام اور خودی رام بوس پوسہ اسٹیشنوں کے درمیان لیول کراسنگ گیٹ نمبر 59 ‘سی’ پر زیر زمین ریلوے سب وے کی تعمیر کی بھومی پوجن (سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب) کی۔ 14.0 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے  اس  پروجیکٹ  سے مقامی ٹریفک جام نمایاں طور پر  کم ہو گا اور ٹرینوں کی بلا  رکاوٹ  آمدو رفت  بہتر ہوگی ، اس طرح مجموعی حفاظت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے ہندوستانی ریلوے کی پیشرفت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 11برسوں میں 35,000 کلومیٹر نئی ریلوے لائنیں بچھائی گئی ہیں جو کہ سابقہ حکومتوں کی کامیابیوں سے کئی گنا زیادہ ہیں۔ یہ کوششیں نہ صرف بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کر رہی ہیں بلکہ اقتصادی اور سماجی ترقی کو بھی تیز کر رہی ہیں۔

مرکزی وزیر نے ‘‘ترقی یافتہ ہندوستان’’کے وژن میں بہار جیسی ریاستوں کو مساوی شراکت دار بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

اس موقع پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ تقریب میں مقامی عوامی نمائندوں، ریلوے کے اعلیٰ حکام اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

********

ش ح۔ م ش ع۔  رض

U. No.2540


(Release ID: 2143055) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi , Punjabi