اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے حج جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
اہم متعلقہ فریق حج 2025 کے نتائج کا جائزہ لینے اور حج 2026 کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے میٹنگ میں اکٹھا ہوئے
جناب کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ حج 2025 ایک زبردست کامیابی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 JUL 2025 8:42PM by PIB Delhi
اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں منعقدہ حج جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ’’حج 2025 ایک زبردست کامیابی ہے‘‘۔ وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس سال سفر حج کے دوران اموات کی تعداد بہت کم ریکارڈ کی گئی، یہ سنگ میل تمام تر اسٹیک ہولڈر وزارتوں کی شاندار کارکردگی اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ڈاکٹروں اور اہلکاروں کے فعال کردار سے ممکن ہوا ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت کی جانب سے بلائی گئی اس جائزہ میٹنگ میں حج 2025 کے نتائج کا جائزہ لینے اور حج 2026 کا منصوبہ وضع کرنے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا گیا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جناب جارج کورین نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ اقلیتی امور کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار اور سکریٹری (سی پی وی اور او آئی اے) وزارت خارجہ جناب ارون کے چٹرجی کے علاوہ وزارت خارجہ، شہری ہوا بازی، صحت اور خاندانی بہبود، امور داخلہ، حج کمیٹی آف انڈیا اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر نمائندے موجود تھے۔
اپنے ابتدائی تبصرے میں، جناب رجیجو نے مثالی بین وزارتی تال میل کی تعریف کی جس نے ہندوستانی عازمین کے لیے ایک ہموار اور آرام دہ تجربہ فراہم کیا۔ انہوں نے عازمین کے درمیان اعلیٰ اطمینان کی وجہ حکومت ہند کی جانب سے متعدد پالیسی اصلاحات اور اس کے نتیجے میں بہتر خدمات کو قرار دیا۔ ان میں 65 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں اور محرم کے بغیر خواتین (ایل ڈبلیو ایم) کے لیے لازمی ساتھی، 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے عازمین کے لیے لازمی صحت کی جانچ اور زمینی سطح پر مدد کو یقینی بنانے کے لیے 1:150 کے تناسب میں ریاستی حج انسپکٹرز (ایس ایچ آئیز) کی تعیناتی شامل ہے۔

میٹنگ میں حجاج کرام، عہدیداروں اور پارٹنر ایجنسیوں سے جمع کیے گئے منظم فیڈ بیک کا جائزہ لیا گیا۔ طبی نگہداشت، حفاظتی اقدامات، ٹرانسپورٹ خدمات اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار جیسے اہم پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ وزیر نے کہا کہ ان جائزوں سے حاصل کردہ معلومات حج 2026 کی پالیسیوں اور رہنما خطوط کی تشکیل سے آگاہ کریں گی جس میں تکنیکی اختراعات کے ساتھ حاجیوں کی توقعات کو ملانے پر زور دیا جائے گا۔
ایجنڈے کے اہم نکات میں 2026 کے لیے ہندوستان کے متوقع کوٹہ پر بات چیت شامل تھی، جس کا اعلان 14 جولائی کو سعودی عرب کی جانب سے متوقع ہے۔ سعودی ہدایات کے مطابق، 12 سال سے کم عمر کے بچے حج 2026 کے لیے اہل نہیں ہوں گے جب کہ بزرگ شہریوں (65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے) اور مرد ساتھی کے بغیر سفر کرنے والی خواتین (45سال سے زائد)کو ترجیح دی جاتی رہے گی۔

سعودی عرب کے حج 2026 کی ٹائم لائن کو آگے بڑھانے کے ساتھ، جناب رجیجو نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں پر زور دیا کہ وہ تیاریوں کو تیز کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی حج کمیٹی آنے والے ہفتہ میں ہندوستانی عازمین کے لئے حج 2026 کے لئے درخواستوں کا سلسلہ شروع کرے گی۔
جن نئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں محدود تعداد میں عازمین حج کے لیے قلیل مدتی (20 دن) کے حج پیکج کا تعارف شامل تھا، جو کام کرنے والے پیشہ ور افراد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو طویل معیاری سفر کے پروگرام میں حصہ لینے سے قاصر ہیں۔
میٹنگ نے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے سفر کرنے والے تمام عازمین حج کے لیے حج سہولت اسمارٹ کلائی بینڈ کے اجراء کو بھی منظوری دی۔ کلائی کے پٹے صحت کی نگرانی کی خصوصیات، گمشدہ حاجیوں کے لیے لوکیشن ٹریکنگ، اور ایمرجنسی میڈیکل الرٹ جیسی خصوصیات سے لیس ہوں گے۔ اسے "تغیراتی قدم" قرار دیتے ہوئے، جناب رجیجو نے کہا کہ تکنالوجی کے انضمام سے ہندوستانی زائرین کی حفاظت اور راحت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
میٹنگ کے اختتام پر، وزیر موصوف نے ایک محفوظ، ہموار، اور قابل استطاعت حج کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام شریک وزارتوں اور تنظیموں کا ان کی انتھک کوششوں اور حج 2025 کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2476
(ریلیز آئی ڈی: 2142402)
وزیٹر کاؤنٹر : 23