بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بہار میں ایس آئی آر آسانی کے ساتھ زمینی سطح پر نافذ کیا جا رہا ہے


بوتھ کی سطح کے افسران کا تقریباً 1.5 کروڑ گھرانوں کا پہلا دورہ مکمل ہو چکا ہے

87 فیصد کے بقدر گنتی فارم تقسیم کیے جا چکے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 JUL 2025 8:04PM by PIB Delhi

ریاست میں تقریباً 1.5 کروڑ گھرانوں کا بوتھ لیول افسران (بی ایل اوز) کا پہلا دورہ آج مکمل ہو گیا ہے اور بہار میں 24 جون 2025 تک درج رجسٹر کُل 78969844 (تقریباً 7.90 کروڑ) ووٹ دہندگان میں سے 87 فیصد سے زائد گنتی فارم (یعنی 68617932) تقسیم کیے جا چکے ہیں، جو ریاست میں چلائے جا رہے اسپیشل انٹینسو ریویژن (سی آئی آر) مشق کے دوران تقسیم کیے جا چکے ہیں۔  بقیہ مکانات بند ہو سکتے ہیں، یا فوت ہو چکے ووٹ دہندگان ہو سکتے ہیں، یا نقل مکانی کر چکے ہوں گے یا سفر میں ہوں گے۔ چونکہ، مشق کے دوران بی ایل او ووٹ دہندگان کے گھروں میں تین مرتبہ جائیں گے ،لہٰذا ان اعداد و شمار میں اضافے کی توقع ہے۔

جزوی طور پر بھرے ہوئے فارم ای سی آئی پورٹل (https://voters.eci.gov.in ) کے ساتھ ساتھ ای سی آئی این ای ٹی ایپ پر بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں اور بھرے ہوئے فارموں کو انتخاب کنندہ خود ای سی آئی این ای ٹی ایپ پر اپ لوڈ کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، مختلف سیاسی جماعتوں کے ذریعہ مقرر کیے گئے 154977 بوتھ کی سطح کے ایجنٹس (بی ایل اے)  ایس آئی آر کے عمل میں فعال تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ 02 جولائی تک، بی جے پی نے 52689 بی ایل اےمقرر کیے، اس کے بعد آر جے ڈی نے 47504، جے ڈی (یو) نے 34669، آئی این سی نے 16500، راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی نے 1913، سی پی آئی (ایم ایل) ایل نے 1271، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) نے 1153، سی پی آئی (ایم) نے 578، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی نے 270 ، ان پارٹیوں کے علاوہ بی ایس پی نے 74، این پی پی نے 3اور اے اے اے پی نے ایک ایجنٹ کو مقرر کیا ہے۔ ہر ایک بی ایل اے روزانہ 50 تک سرٹیفائیڈ  فارمس داخل کر سکتا ہے۔

تقریباً پانچ فیصد بھرے ہوئے اور دستخط شدہ فارم یعنی تقریباً 38 لاکھ فارم بی ایل اوز کو پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں جو خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں واحد مقصد - پہلے شمولیت، جس پر کمیشن نے بارہا زور دیا ہے۔ ایس آئی آر کے مطابق، یکم اگست 2025 کو شائع ہونے والی انتخابی فہرست کے مسودے میں کسی کا نام حاصل کرنے کے لیے، ایک ووٹر کے لیے سخت شرط یہ ہے کہ وہ 25 جولائی 2025 سے پہلے پہلے سے پرنٹ شدہ گنتی فارم پر دستخط کر کے جمع کرائیں۔ کچھ حلقوں کے خدشات کے باوجود، ایس آئی آر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام اہل افراد کو شامل کیا جائے گا۔

منسلک یا غیر منسلک دستاویزات کی بنیاد پر، دستخط شدہ گنتی فارم کے ساتھ، ڈرافٹ رولز میں شامل ہر نام کی اہلیت کی تصدیق ان کی وصولی کے بعد مسلسل کی جائے گی۔ مسودہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے بعد 02 اگست 2025 سے تصدیق کا عمل بھرپور طریقے سے شروع ہو جائے گا۔ انتخابی فہرستوں کے شائع شدہ مسودے کی بنیاد پر 2 اگست 2025 کے بعد سے کسی بھی سیاسی پارٹی یا عوام کے کسی رکن سے دعوے اور اعتراضات وصول کیے جائیں گے۔

حتمی انتخابی فہرستیں 30 ستمبر 2025 کو شائع کی جائیں گی۔ اس کے بعد ڈی ایم اور سی ای او کے پاس بھی اپیلیں دائر کی جا سکتی ہیں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2473


(ریلیز آئی ڈی: 2142357) وزیٹر کاؤنٹر : 24
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Malayalam