وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ نے سالانہ سیفٹی جائزہ 2025 منعقد کیا

Posted On: 04 JUL 2025 5:00PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کی سلامتی پر اعلیٰ ترین میٹنگ کا آٹھواں ایڈیشن، سالانہ سیفٹی جائزہ 2025،جنوبی بحری کمانڈ، کوچی  میں 02 سے 03 جولائی 25 تک منعقد ہوا۔ ہائبرڈ موڈ (آن لائن اور آف لائن دونوں) میں منعقد ہونے والی میٹنگ میںاین ایچ کیو  کے افسران، سبھی کمانڈ ایچ کیو  اور سیفٹی کلاس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جنوبی بحری کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، وی اے ڈی ایم وی سرینواس نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ دو روزہ جائزہ کی مزید کارروائی کی صدارت وی سی این ایس ، وی اے ڈی ایم کے سوامی ناتھن  نے کی، جو کہ ہندوستانی بحریہ کی سیفٹی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

اس تقریب میں ہندوستانی بحریہ کے سیفٹی کے ماحول کو مضبوط بنانے کے لیے اہم شراکت داروں نے تبادلہ خیال کیا اور غور و فکر کیا ۔  اس موقع پر کوچی کی انڈین نیول سیفٹی ٹیم (آئی این ایس ٹی) ، اور بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس ( بی آئی ایس اے جی – این) کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کئے گئے ایپلی کیشن  سیفٹی ٹرینڈ اینالیسس ٹول (ایس ٹی اے ٹی )  کا آغاز کیا گیا۔ جائزہ کے دوران پوری بحریہ کے لیے کیے گئے سیفٹی اور رسک مینجمنٹ پہل کا ایک مجموعہ بھی جاری کیا گیا۔

ہندوستانی بحریہ کی تمام کمانوں، سہ فریقی انڈمان اور نکوبار کمانڈ، اور سیفٹی کلاس اتھارٹیز نے سیفٹی اقدامات اور چیلنجوں کے بارے میں بریفنگ پیش کی۔ جائزہ کے دوران سیفٹی سے متعلق ایجنڈے کے کئی نکات پر غور کیا گیا۔ ہندوستانی بحریہ ہر سال اعلی سطح پر سیفٹی  جائزہ کا انعقاد کرتی ہے جس کا مقصد آپریشنل اور فعال حفاظت سے متعلق تمام پہلوؤں کا تجزیہ کرنا اور حفاظتی طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے تنظیمی ڈھانچہ فراہم کرنا ہے۔

 

**************

 

 

ش ح ۔ ض ر۔ م الف

U. No. 2457


(Release ID: 2142274)