کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ہندوستان کے صاف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کاپر ویژن دستاویز جاری کیا

Posted On: 04 JUL 2025 3:56PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج حیدرآباد میں ورلڈ مائننگ کانگریس کی انڈین نیشنل کمیٹی کے زیر اہتمام بہترین مائن کلوزر طور طریقوں کے ذریعے پائیدار اور ذمہ دارانہ کان کنی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں کاپر ویژن دستاویز کا اجرا کیا ۔

جناب ریڈی نے  بھارت کی توانائی کی منتقلی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی  اور برقی گاڑیاں اور شمسی توانائی جیسی سبز ٹیکنالوجیز میں تانبے کے اہم تعاون پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ویژن دستاویز خام مال کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے اور  بڑھتی ہوئی گھریلو مانگ کو پورا کرنے کے لیے ایک طویل مدتی حکمت عملی فراہم کرتا ہے ۔ یہ دستاویز ہندوستان کاپر لمیٹڈ (ایچ سی ایل) ، ہنڈالکو انڈسٹریز لمیٹڈ ، کَچھ  کاپر لمیٹڈ ، ویدانتا لمیٹڈ ، انڈو ایشیا کاپر لمیٹڈ ، لوہوم کے ساتھ ساتھ انڈین پرائمری کاپر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آئی پی سی پی اے) اور انٹرنیشنل کاپر ایسوسی ایشن (آئی سی اے) جیسی صنعتی انجمنوں سمیت اہم شراکت داروں کے ساتھ وسیع مشاورت کے ذریعے تیار کی گئی تھی ۔

کاپر ویژن دستاویز میں 2047 ء تک مانگ میں چھ گنا اضافے کی توقع کی گئی ہے اور 2030 ء تک اسمیلٹنگ اور ریفائننگ کی صلاحیت میں سالانہ 50 لاکھ ٹن کا اضافہ کرنے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے ۔ یہ ثانوی ریفائننگ کو بڑھانے ، گھریلو ری سائیکلنگ  میں اضافہ کرنے اور عالمی شراکت داری کے ذریعے بیرون ملک معدنی اثاثوں کو محفوظ بنا کر کھلی منڈی کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے پر مرکوز ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 ء تک وکست بھارت کے ویژن کے مطابق ، کاپر ویژن دستاویز ملک کے لیے ایک پائیدار ، لچکدار اور مستقبل کے لیے تیار تانبے کا ماحولیاتی نظام بنانے کی سمت میں ایک اگلا قدم ہے ۔

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ ش ب ۔ ع ا )

U. No. 2453


(Release ID: 2142260) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu