سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑکوں سے لے کر اختراع  کی راہداریوں تک: بھارت کے  بنیادی ڈھانچے کا مستقبل تعمیر کرنا صرف ایک ہدف نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے –  جناب اجے ٹمٹا


مرکزی وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا نے محفوظ، اسمارٹ اور پائیدار راہداریوں کے لیے قومی سطح پر جدت طرازی کی مہم شروع کرنے کی اپیل کی؛ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کے لیے ‘‘ انوویشن چیلنج ’’ (جدت انگیزی مقابلہ) کے آغاز کی تجویز دی اور وِکست بھارت کے لیے روڈ سیفٹی کو قومی ترجیح کے طور پر اجاگر کیا

Posted On: 04 JUL 2025 1:36PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا نے  آئی آئی ٹی دلّی، اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر ( ایس پی اے ) دلّی اور صنعت سے وابستہ ماہرین کے ساتھ ایک اہم  تبادلۂ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کے بنیادی ڈھانچہ کا مستقبل جدت طرازی پر مبنی، حفاظتی اصولوں سے ہم آہنگ اور مقامی حالات سے مطابقت رکھنے والی سڑکوں کی منصوبہ بندی میں مضمر ہے۔ اس پروگرام میں نہ صرف سڑکوں کی حفاظت کے حل پیش کیے گئے بلکہ ایسی انقلابی ٹیکنالوجیز، جدید منصوبہ بندی کے فریم ورک اور کم لاگت مگر مؤثر ڈیزائنز بھی  پیش کئے گئے ، جو بھارت میں سڑکوں کے تصور اور تعمیر کے طریقہ ٔ کار کو بدل سکتے ہیں۔

جناب ٹمٹا نے زور دیا کہ معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ویژن  ‘‘ وِکست بھارت 2047 ’’  کے تحت،  بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں بنیادی ڈھانچہ کلیدی  رول ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ وزارت صرف سڑکیں نہیں بنا رہی، بلکہ ایسی راہداریوں کی تعمیر کر رہی ہے  ، جو صنعتی ترقی، شہری توسیع، ڈیجیٹل رابطے اور عوامی فلاح کے محرک کے طور پر کام کریں گی۔ ’’

انہوں نے سڑکوں کی منصوبہ بندی میں ایک بنیادی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا   یعنی روایتی ردعمل پر مبنی تعمیر کے بجائے، جدید اور اختراع پر مبنی منصوبہ بندی اپنائی جائے۔ اب سڑکوں کے منصوبے صرف انجینئرنگ کے الگ تھلگ پروجیکٹ نہیں  ہیں بلکہ کثیر شعبہ جاتی ترقی کے اہم عوامل  ہونے چاہئیں۔

اپنے دورے کے دوران، جناب ٹمٹا نے آئی آئی ٹی دلّی اور ایس پی اے دلّی کے اساتذہ اور اختراع کاروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اختراعات نہ صرف سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بناتی ہیں بلکہ زمین کے حصول کے مسائل، شہروں میں  ٹریفک جام، دور دراز علاقوں تک ناقص کنیکٹیوٹی اور اخراجات میں اضافے جیسے دیرینہ مسائل سے بھی نمٹنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔

وزیر موصوف نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ ہمیں مغربی ماڈلز کی نقل کے بجائے اپنے ملک کے لیے دیسی ڈیزائن والے ماڈلز تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت کی منفرد جغرافیہ، آب و ہوا، عوامی رویے اور گنجان آبادی کی ضرورت کے مطابق ایسے حل  ہونے چاہئیں ،  جو خاص طور پر مقامی حالات سے مطابقت رکھتے ہوں  ،  جیسے کہ مربوط حفاظتی زونز، نقل و حمل کے مرکزی مراکز  اور کثیر استعمال والی سڑک راہداریاں ۔

انہوں نے تیز رفتار شہری ٹرانسپورٹ کے لیے موزوں ،کم لاگت اور اعلیٰ افادیت والے پبلک ٹرانزٹ ‘‘ نو – ایپ – نو – یو آر ایل ( پی آئی ایف آئی – پرائیویٹ انٹر نیٹ فائیڈیلٹی  ’’ پر مبنی ٹرانسپورٹ سسٹم   کا بھی جائزہ لیا ، جو کثیر جہتی فری ٹریفک ماڈلز، حادثے کے امکانات والے مقامات سے متعلق  حفاظتی ڈیزائنز اور ڈور ٹو ڈور’ نقل و حمل سے متعلق نظام ہے  ۔

جناب ٹمٹا نے ایسے طرزِ حکمرانی کی حمایت کی ، جس میں فزیکل پلانز کو ڈی پی آر ( تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ ) کی تیاری سے پہلے شفاف انداز میں طلب کیا جائے اور جانچ  پڑتال کی جائے تاکہ پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے لیے ایک واضح اور مؤثر راستہ تیار ہو سکے ۔ انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ جدت طرازی سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کی وزارت ( ایم او آر ٹی ایچ ) کی مستقبل کی منصوبہ بندی کی حکمت عملی کی بنیاد ہونی چاہیے اور ‘‘ سینٹرز آف ایکسیلنس( سی او ایز ) ’’ کے رول کو اجاگر کیا  ، جو اس طرح کے بین شعبہ جاتی تصورات کے انکیوبیٹر کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے آئی آئی ٹی دلّی اور ایس پی اے دلّی کی اس تحریک میں قیادت کی ستائش کی اور دیگر تعلیمی و صنعتی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اسمارٹ بنیادی ڈھانچہ کے ذریعے قوم کی تعمیر کی تحریک میں شامل ہوں۔

میٹنگ میں شریک ہونے والے معزز شخصیات :

  • جناب اجے ٹمٹا، سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کی وزارت ( ایم او آر ٹی ایچ ) کے وزیر مملکت
  • پروفیسر رنگن بنرجی، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی دلّی
  • پروفیسر وریندر کمار پال، ڈائریکٹر، ایس پی اے دلّی
  • پروفیسر ایس مکھرجی،  مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام صدر ، ، آئی آئی ٹی دلّی
  • پروفیسر اشوک کمار، فزیکل پلاننگ محکمے کے ایچ او ڈی ، ایس پی اے دلّی
  • پروفیسر انوپ چاولہ، مکینیکل انجینئرنگ، آئی آئی ٹی دلّی
  • جناب فنی بھوشن،  اختراع کار اور بانی ،  پلانی این لیب ( آئی آئی ٹی دلّی انکیوبیشن 16-2012 )

 

image001OM7O.jpg

image002BZ0M.jpg

image003LLAE.jpg

image004PEQY.jpg

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ ش ب ۔ ع ا )

U. No. 2446


(Release ID: 2142243)
Read this release in: English , Hindi , Tamil