وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ونگنگ تقریب ۔سیکنڈ بیسک ہاک کنورژن کورس

Posted On: 04 JUL 2025 12:23PM by PIB Delhi

بھارتیہ بحریہ نے آئی این ایس ڈیگا، وشاکھا پٹنم میں سیکنڈ بیسک ہاک کنورژن کورس کی فراغت کی تقریب فخر کے ساتھ منائی۔

تین 3جولائی 2025 کو لیفٹیننٹ اتل کمار دھل اور سب لیفٹیننٹ آستھا پونیا کو ریئر ایڈمرل جنک بیولی، اے سی این ایس (ایئر) کی جانب سے معزز 'ونگز آف گولڈ' سے نوازا گیا۔سب لیفٹیننٹ آستھا پونیا بحریہ کی ہوابازی میں فائٹر اسٹریم میں شامل ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں ، انہوں نے رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے بحریہ میں خواتین فائٹر پائلٹس کے ایک نئے دور کی راہ ہموار کی ہے۔

بھارتیہ بحریہ پہلے ہی خواتین افسران کو ایم آر طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں پائلٹ اور نیول ایئر آپریشنز آفیسرز کے طور پر شامل کر چکی ہے۔سب لیفٹیننٹ آستھا پونیا کا فائٹر اسٹریم میں شامل ہونا بحریہ کی ہوابازی میں صنفی شمولیت اور 'ناری شکتی' کے فروغ کے تئیں بھارتیہ بحریہ کے عزم کو اجاگر کرتا ہے، جو برابری اور مواقع کی فراہمی پر مبنی ایک مثبت ثقافت کو فروغ دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –اس ک۔ت ع)

U. No.2443


(Release ID: 2142085) Visitor Counter : 2