بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے جمعرات کو ممبئی میں واقع کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا
انہوں نے گزشتہ 3 سالوں میں تنظیم کی کارکردگی اور اقدامات کا جائزہ لیا
عزت مآب وزیر نے دیہی علاقوں میں مالیاتی اعتبار سے کمزور افراد کی کفالت کے لیے زمینی سطح پر دیہی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات کی
Posted On:
03 JUL 2025 8:55PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے جمعرات کو کے وی آئی سی کے اپنے پہلے دورے میں کمیشن کی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لیے مستقبل کے روڈ میپ کے مطابق کارکردگی، کامیابیوں اورترقیاتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔
عزت مآب وزیر نے دیہی علاقوں میں مالیاتی اعتبار سے کمزور افراد کی کفالت کے لیے زمینی سطح پر دیہی تعلقات کو مضبوط بنانے پر کام کرنے کے لیے وزارت اور کے وی آئی سی اور کوئر بورڈ کے سینئر افسران کے ساتھ ہر نکات پر بات چیت کی۔ کے وی آئی سی کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن، مرکزی وزیر نے چرخہ کاتنے کے بارے میں مقامی سطح پر بہتر تربیت فراہم کرنے کے توسط سے روزگار پیدا کرنے پر مرکوز نقطہ نظر کے ذریعے کوششوں کو وسیع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو کے وی آئی سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر پی ایم ای جی پی جیسی اہم اسکیموں پر بات چیت کی اور اسکیم کی بہتر نفاذ کے لیے مناسب تجویز دی۔


کھادی اور دیہی صنعت سے متعلق کمیشن (کے وی آئی سی) کےچیئرمین جناب منوج کمارنے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کے وی آئی سی نے اس وقت بھارت میں خود روزگاری کا ایک مضبوط اور مؤثر بنیاد قائم کر لی ہے۔ کھادی اور دیہی صنعتیں آج صرف ایک پیداوار نہیں بلکہ آتم نربھر بھارت کے وژن کا جوہر بن چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے وی آئی سی نے ملک میں خود انحصاری کی روح کو تقویت دی ہے اور کروڑوں کاریگروں کی زندگی میں امید کی نئی روشنی پیدا کی ہے۔
کے وی آئی سی کی سی ای او محترمہ روپ راشی نے معزز وزیر کو کے وی آئی سی کی کامیابیوں اور پیش رفت سے آگاہ کیا اور ان کی مؤثر رہنمائی میں نئی بلندیوں تک پہنچنے کا یقین دلایا۔
یہ میٹنگ ممبئی میں کے وی آئی سی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں وزارت، کوئیر بورڈ اور کے وی آئی سی کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
********
ش ح۔ ع ح- رض
U. No.2431
(Release ID: 2142035)