ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلوم) نے ’ہینڈلوم ہیکاتھون 2025‘، اختراع کو فروغ دینا اور کاریگروں کو بااختیار بنانا کا آغاز کیا


ہینڈلوم ہیکاتھون 2025، 2 سے 3 اگست 2025 کو آئی آئی ٹی دہلی میں منعقد ہوگا

ہیکاتھون میں ”ڈریم اٹ، ڈو اٹ“ کے تھیم کے تحت ڈیزائن کی جدت، پائیداری، مارکیٹ تک رسائی، مہارت کی ترقی اور کمیونٹی کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی جائے گی

ہینڈلوم ہیکاتھون 2025 کے لیے آن لائن رجسٹریشن اب 31 جولائی 2025 تک کھلا ہے

Posted On: 03 JUL 2025 7:34PM by PIB Delhi

ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلوم) نے آج باضابطہ طور پر ”ہینڈلوم ہیکاتھون 2025“ کا آغاز کیا، جو کہ ہندوستان کے ہینڈلوم سیکٹر میں انقلاب لانے کے لیے ایک اہم قومی مقابلہ ہے۔ نیشنل ڈیزائن سینٹر اور فاؤنڈیشن فار انوویشن اینڈ ٹکنالوجی ٹرانسفر، آئی آئی ٹی دہلی کے تعاون سے منعقد کیا گیا یہ ہیکاتھون اس سال کے قومی ہینڈلوم ڈے 2025 کی تقریبات کی اہم جھلکیوں میں سے ایک ہوگا جو اس شعبے کے تحفظ اور جدید کاری کے لیے حکومت کے عزم کی تصدیق کرے گا۔

ہینڈلوم ہیکاتھون 2025 اگست 2 سے 3 2025 کو آئی آئی ٹی دہلی کے ریسرچ اینڈ انوویشن پارک میں منعقد ہونے والا ہے جہاں طلبا، تکنیکی ماہرین، ویور اور پیشہ ور افراد ہینڈلوم انڈسٹری میں حقیقی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آئیڈیا تیار کرنے کے لیے جمع ہوں گے۔

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے، ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈ لوم)، ڈاکٹر ایم بینا نے کہا، ”نیشنل ہینڈ لوم ڈے صرف ہمارے بنکروں کو عزت دینے کے بارے میں نہیں ہے، یہ اس شعبے کے مستقبل کو تشکیل دینے کے بارے میں ہے۔ ہینڈلوم ہیکاتھون 2025 کے ساتھ، ہم نوجوان ذہنوں کو مدعو کر کے ورثے اور اختراع کے درمیان ایک پل بنا رہے ہیں۔“

پانچ بنیادی شعبوں، ڈیزائن کی جدت، پائیداری، مارکیٹ تک رسائی، مہارت کی ترقی اور کمیونٹی کی تعمیر پر پر توجہ مرکوز کر کے ہیکاتھون بین ضابطہ تعاون اور عملی مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

”ڈو اٹ، ڈریم اٹ“ کے تھیم کے تحت ہیکاتھون کالج کے طلبا، ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل کے اختراع کاروں، فیشن ڈیزائنر، انجینیئروں، محققین اور بنکروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ بہترین آئیڈیا کو نہ صرف ایوارڈ ملیں گے بلکہ ان آئیڈیا کو حقیقی دنیا کے حل میں تبدیل کرنے کے لیے ڈی سی ہینڈلوم کی طرف سے طویل مدتی تعاون بھی حاصل ہوگا۔

ہینڈلوم ہیکاتھون 2025 کا مقصد جدت کو فروغ دینا، پائیداری کو فروغ دینا، مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانا، مہارت کی ترقی کو آگے بڑھانا اور ایک مضبوط کمیونٹی کی تعمیر کرنا ہے تاکہ بالآخر ہینڈلوم کاریگروں کو معاشی طور پر با اختیار بنایا جا سکے۔

ہینڈلوم ہیکاتھون 2025 کے لیے آن لائن رجسٹریشن اب 31 جولائی 2025 تک کھلا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے شرکا کو رجسٹر کرنے اور موضوعات، اہلیت اور مکمل شیڈول کے بارے میں تفصیلی معلومات www.youthideathon.in/handloom پر حاصل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

03-07-2025

                                                                                                                                       U: 2424

 


(Release ID: 2141954)
Read this release in: English , Hindi