کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو (بی ایم جی ای) کا تیسرا ایڈیشن 4 تا 9 فروری 2027 کو دہلی۔این سی آر میں منعقد ہوگا
بی ایم جی ای موبلٹی سیکٹر میں مکالمے، اشتراک اور جدت طرازی کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے
Posted On:
03 JUL 2025 5:19PM by PIB Delhi
بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو (بی ایم جی ای) کا تیسرا ایڈیشن 4 سے 9 فروری 2027 تک دہلی نیشنل کیپیٹل ریجن میں منعقد کیا جائے گا۔ اس ایونٹ کا مقصد موبلٹی کے مختلف شعبوں کے نمائندوں، صنعت کے افراد، پالیسی سازوں اور ٹیکنالوجی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔
وزارت تجارت و صنعت اور وزارت بھاری صنعتوں کی معاونت سے منعقد ہونے والا بی ایم جی ای آٹوموٹو اور موبلٹی کے ویلیو چین میں ہونے والی ترقیات کو پیش کرنے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ پہلے دو ایڈیشن، جو 2024 اور 2025 میں منعقد ہوئے، میں صنعت کے مختلف شعبوں سے وسیع شرکت ہوئی اور ان کا محور کلین موبلٹی، جدت اور عالمی سپلائی چین کے ساتھ انضمام جیسے موضوعات پر رہا۔
دوہزار پچیس (2025) کے ایڈیشن میں تین مقامات—بھارت منڈپم، یشوبھو می، اور انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ، گریٹر نویدا—پر 2 لاکھ مربع میٹر رقبہ محیط تھا اور اس میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا۔ تقریباً 9.8 لاکھ سے زیادہ زائرین نے اس ایونٹ میں شرکت کی، جس میں مصنوعات کے لانچ، ٹیکنالوجی کی نمائش، کانفرنسز، خریدار-فروش ملاقاتیں، اور بین الاقوامی وفود شامل تھے۔
گزشتہ ایڈیشنز کے طرز پر، بی ایم جی ای 2027 میں نمائشیں، تکنیکی سیشنز، اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ، نمائش کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے نئے سیکشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے جن میں "ملٹی ماڈل موبلٹی اور لاجسٹکس" کا مخصوص حصہ شامل ہوگا، جو ریلوے، سڑک، ہوا، پانی، شہری اور دیہی موبلٹی کو محیط ہوگا، اور ساتھ ہی ٹریکٹروں اور زرعی موبلٹی حل پر مشتمل ایک خصوصی نمائش بھی پیش کی جائے گی۔
بی ایم جی ای ایک صنعت پر مبنی پہل ہے، جسے ای ای پی سی – انجینئرنگ ایکسپورٹ پروموشن کونسل آف انڈیا نے ایس آئی اے ایم، اے سی ایم اے، آئی سی ای ایم اے، اے ٹی ایم اے، آئی ای ایس اے، آئی ایس اے، نیسکام، سی آئی آئی، ایم آر اے آئی، ٹی ایم اے، انویسٹ انڈیا، آئی بی ای ایف، آئی ٹی پی او، یشوبھومی اور آئی ای ایم ایل جیسی تنظیموں کے تعاون سے مربوط کیا ہے۔
یہ ایکسپو پائیدار اور جامع نقل و حرکت سے متعلق وسیع تر قومی مقاصد کے تحت خیالات، شراکت داری اور شعبہ جاتی روابط کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –اس ک۔ ج)
U. No.2412
(Release ID: 2141863)