وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی خریداری کونسل(ڈی اے سی) نے ‘‘ (انڈین-آئی ڈی ڈی ایم)خریداری زمرے کے تحت تقریباً 1.05 لاکھ کروڑ روپے مالیت کی 10 سرمایہ خریداری تجاویز کی منظوری دی

Posted On: 03 JUL 2025 5:07PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت 3 جولائی 2025 کودفاعی خریداری کونسل (ڈی اے سی) نے تقریباً 1.05 لاکھ کروڑ روپے مالیت کی 10 سرمایہ خریداری تجاویز کے لیے ضرورت کی منظوری(اے او این) دی، جو کہ مقامی ذرائع سے حاصل کی جائیں گی۔منظور شدہ تجاویز میں بکتر بند ریکوری گاڑیاں ، الیکٹرانک وارفیئر سسٹم، تینوں افواج کے لیے مشترکہ انوینٹری مینجمنٹ کےمربوط سسٹم، اورزمین سے فضا میں مار کرنے والی میزائلوں کی خریداری شامل ہے۔ یہ خریداری مسلح افواج کو زیادہ نقل و حرکت، مؤثر فضائی دفاع، بہتر سپلائی چین مینجمنٹ اور آپریشنل تیاری میں اضافہ کریں گی۔

مزید برآں، سمندر کی گہرائی میں واقع کانوں،  مائن کاؤنٹر میژر ویسلز، سپر ریپیڈ گن ماؤنٹ، اورآبدوز خودکار جہازوں کی خریداری کی تجاویز کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ ان خریداریوں  کا مقصد بحریہ کے جہازوں اور تجارتی جہازوں کو لاحق ممکنہ خطرات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔اندرون ملک دفاعی سازوسامان کی ترقی اور  ڈیزائن کو مزید فروغ دینے کے لیے یہ منظوری  بھارتی،ملک میں ہی ڈیزائن اور تیار کردہ  دفاعی سازوسامان کی خریداری کے زمرے کے تحت  دی گئی۔

 

ش ح۔ م ع۔ ج

Uno-2410


(Release ID: 2141855) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu