کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ایم پی ای ڈ ی اے نے سمندری غذا کی قدر میں اضافے کو فروغ دینے کے لیے پہلےقومی اسکل اولمپیاڈ کا انعقاد کیا
تربیت یافتہ پیشہ ور سی فوڈ اولمپیاڈ فنالے کے لیے مہارت کی تشخیص کے عمل سے گزرے
کیرالہ کے آباد فوڈز کے تھانسیر کے- آر- فاتح بنے
Posted On:
01 JUL 2025 8:03PM by PIB Delhi
میرین پراڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم پی ای ڈ ی ) نے آج چنئی میں سی فوڈ ایکسپو بھارت میں سمندری غذا کی قدر میں اضافے سے متعلق افتتاحی قومی اسکل اولمپیاڈ کے عظیم الشان فنالے کا اہتمام کیا۔ ایم پی ای ڈ ی ایک قانونی ادارہ ہے جو محکمہ تجارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے۔ ، ایم پی ای ڈ ی ایک اہم اقدام اولمپیاڈ ، سمندری غذائی کی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے اور اس شعبے میں ایک ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ ایک قریبی مقابلہ کے فائنل راؤنڈ میں، آباد فوڈز ملی پورم، کیرالہ کے تھانسیر کے آر کو فاتح قرار دیا گیا۔ ایوارڈز کا اعلان ممبر پارلیمنٹ اور ایم پی ای ڈی اے کے اتھارٹی ممبر جناب ہیبی جارج ایڈن اور چیئرمین ایم پی ای ڈی اے جناب ڈی وی سوامی نے کیا۔

ایونٹ کے پیش خیمہ کے طور پر، ایم پی ای ڈ ی نے ہندوستان کے مشرقی اور مغربی ساحلوں میں تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کے لیے مہارت کے ٹیسٹ کروائے تھے۔ ابتدائی راؤنڈ 29 مئی کو کوچی (ویسٹ کوسٹ زون) میں اور 5 جون کو وشاکھاپٹنم (مشرقی ساحلی زون) میں منعقد ہوئے۔ 30 جون کو دس سیمی فائنلسٹوں نے مقابلہ کیا، جن میں سے چار فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب کیے گئے۔
اولمپیاڈ کے فائنل راؤنڈ میں کل چار تربیت یافتہ سی فوڈ پروسیسنگ پروفیشنلز نے حصہ لیا۔ ایدھیام فروزن فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، توتیکورن، تمل ناڈو کے بالامورگن اول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کوسٹل کوآپریشن لمیٹڈ، کاکیناڈا، آندھرا پردیش سے محترمہ سندیا رانی پالاپارتھی تیسرے نمبر پر رہیں، جبکہ سندھیا ایکوا ایکسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، کاکیناڈا کی محترمہ ڈی انیتھا نے چوتھا مقام حاصل کیا۔ فائنلسٹس کو معیار، حفظان صحت، عملدرآمد، اور پریزنٹیشن جیسے پیرامیٹرز پر جانچا گیا۔
فاتح کو 1,00,000 روپے کا نقد انعام ملا۔ دوسری اور تیسری پوزیشن پر بالترتیب 75,000 اور 50,000 روپے کی انعامی رقم رکھی گئی۔ چوتھی پوزیشن کے لیے 25000 روپے کا تشجیعی انعام دیا گیا۔ چاروں فائنلسٹ کو میڈلز اور سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے۔
جناب ہیبی ایڈن نے اولمپیاڈ کے انعقاد اور سمندری غذا کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں ایم پی ای ڈ ی کے اقدام کو سراہا۔ جناب ڈی وی سوامی نے شرکاء کی مہارت اور عزم کے لیے ان کی تعریف کی اور کہا کہ اولمپیاڈ ایک نئی کوشش ہے جس کا مقصد ہندوستان کو قیمتی اضافی سمندری غذا کی برآمدات کا عالمی مرکز بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم پی ای ڈ ی،اولمپیاڈ کو سالانہ ایونٹ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
فنالے میں متعدد اسٹیک ہولڈرز بشمول مرکزی اور ریاستی ماہی گیری کے محکموں کے عہدیداروں، سمندری خوراک کے برآمد کنندگان، غیر ملکی خریداروں اور سی فوڈ ایکسپو بھارت 2025 کے دیگر مندوبین نے شرکت کی۔
فائنلسٹ کی طرف سے تیار کردہ سمندری غذا پرمشتمل مصنوعات کو عوام کے دیکھنے کے لیے آویزاں کیا گیا، اور ایم پی ای ڈ ی اسکل اولمپیاڈ پویلین میں ایک ٹیسٹنگ (یعنی چکھنے ) کا سیشن منعقد کیا گیا۔

****
ش ح۔ م م۔ ج
Uno-2357
(Release ID: 2141410)
Visitor Counter : 2