سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے آئندہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا
Posted On:
01 JUL 2025 7:37PM by PIB Delhi
آئندہ ’امرناتھ یاترا‘ کے مسافروں کے لیے تیاریوں کو تیز کرنے اور ہموار سفری تجربے کو یقینی بنانے کے لیے این ایچ اے آئی نے آج ریاستی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ این ایچ اے آئی کے دائرہ اختیار میں آنے والے این ایچ 44 کے 228 کلومیٹر طویل جموں – سری نگر سیکشن کے تمام حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس پہل کی قیادت این ایچ اے آئی کے چیئرمین سنتوش کمار یادو نے کی۔ جناب آلوک دیپانکر، ممبر (تکنیکی) این ایچ اے آئی، جناب بھوپندر کمار، سکریٹری پی ڈبلیو ڈی، حکومت جموں و کشمیر، جناب شوکت مٹو اے سی آر رامبن اور جموں و کشمیر سے این ایچ اے آئی کے فیلڈ دفاتر کے افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
اس میٹنگ کا مقصد راستے کی سطح، لین کے نشانات، سڑک کی حفاظت کے اقدامات کی تنصیب کے ساتھ ساتھ یاترا کے دوران خطے میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کو کم کرنے کے لیے کافی افرادی قوت اور مشینوں کے ساتھ خصوصی کوئیک رسپانس ٹیموں کی تعیناتی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو نے اس بات پر زور دیا کہ عقیدت مندوں اور مسافروں دونوں کی راحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے این ایچ اے آئی کے عہدیداروں کو اس بات کی بھی ہدایت دی کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کریں اور یاترا کی تیاریوں کے لیے فوری تعاون فراہم کریں۔
جناب آلوک دیپانکر، ممبر (تکنیکی)، این ایچ اے آئی نے این ایچ اے آئی کے فیلڈ دفاتر کو ہدایت دی کہ وہ افرادی قوت اور مشینری کی مناسب تعیناتی کو یقینی بنائیں تاکہ خراب موسم جیسے کہ اچانک سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کسی بھی صورت حال کا انتظام کیا جا سکے۔ انہوں نے عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ زیر تعمیر حصوں پر کام میں تیزی لائیں اور سڑکوں کی مناسب سطحوں، لین مارکنگ کے ذریعے یاتریوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔
تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر، این ایچ اے آئی نے رامبن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کے لیے قاضی گنڈ ایکسپریس وے پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے پانچ ایمبولینسوں کا ایک بیڑا فراہم کیا۔ جموں و کشمیر کے عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج عوامی خدمت کے لیے ایمبولینسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
تیاریوں کی جائزہ میٹنگ مختلف سرکاری ایجنسیوں کے درمیان تعاون کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے، جو عقیدت مندوں کے لیے ایک ہموار، محفوظ اور پریشانی سے پاک امرناتھ یاترا کی سہولت فراہم کرنے کے لیے این ایچ اے آئی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 2360
(Release ID: 2141378)