مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندیا نےوی وی ڈی این انوویشن پارک میں ایریکسن کی بھارت میں تیار کردہ پہلی اینٹینا سہولت کا افتتاح کیا
ایریکسن نے بھارت میں اعلیٰ کارکردگی والے نیٹ ورکس کے لیے پہلی برآمد کے قابل تیار شدہ اینٹینا کے ذریعے مقامی اینٹینا ایکو سسٹم کو مزید فروغ دیا
پی ایل آئی،لیبرلائزڈ ایف ڈی آئی، اور ڈی او ٹی کی انوویشن ڈرائیو نے بھارت کی ٹیلی کام ترقی کی کہانی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا
Posted On:
30 JUN 2025 5:42PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے وزیرجناب جیوترادتیہ ایم سندیا نے آج مانیسر میں وی وی ڈی این کے گلوبل انوویشن پارک میں ایریکسن کی جدید ترین اینٹینا مینوفیکچرنگ سہولت کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں وزیر موصوف نے باضابطہ طور پر اینٹینا مینوفیکچرنگ سہولت کے آغاز کا اعلان کیا، جس کے بعد جدید اینٹینا پروڈکشن لائن کا دو منٹ طویل براہِ راست مشاہدہ کیا گیا، جسے موجود حاضرین اور معزز مہمانوں نے براہِ راست دیکھا۔
اس موقع کو بھارت کے ڈیجیٹل اور مینوفیکچرنگ سفر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف جناب سندیا نے کہا :‘‘یہ صرف ایک مینوفیکچرنگ یونٹ کا آغاز نہیں ہے، بلکہ ایک ایسی سہولت کا جنم ہے جو مستقبل کے نیٹ ورکس کو تقویت دے گی اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو جوڑے گی۔ یہ بھارت کی صلاحیتوں پر عالمی اعتماد اور اپنے مستقبل پر بھارت کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔’’
بھارت سرکار کے وسیع تر وژن کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا:‘‘یہ وہ مقام ہے جہاں عالمی ٹیکنالوجی، بھارتی ذہانت سے ہم آہنگ ہوتی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ‘میک اِن انڈیا’ مشن اب ‘دنیا کے لیے بناؤ’ کی ایک عالمی تحریک میں تبدیل ہو رہا ہے۔’’
عالمی ٹیکنالوجی شراکت داریوں کے بھارت کے ٹیلی کام سیکٹر پر انقلابی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ایریکسن، ایپل، گوگل اور کوالکوم جیسی کمپنیوں کی عالمی سرمایہ کاری محض مالی تعاون تک محدود نہیں ہے۔انہوں نے کہا: ‘‘یہ کمپنیاں جدید ترین ٹیکنالوجی، عالمی معیار کی پیداواری صلاحیتیں اور ہمارے انجینئروں کے لیے وسیع تربیتی سہولیات لے کر آتی ہیں۔’’انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اشتراک بھارتی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایریکسن کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے جناب سندیا نے کہا کہ کمپنی کی مختلف پہلوں - جن میں نیٹ ورک اے پی آئز، آٹومیشن اور بنگلورو میں واقع گلوبل اے آئی ایکسیلیریٹر شامل ہیں، نے بھارت کے عالمی ویلیو چین میں کردار کو نمایاں طور پر آگے بڑھایا ہے۔انہوں نے کہا: ‘‘جیسے جیسے بھارت اگلی دو دہائیوں میں اپنے امرت کال سے شتابدی کال کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ سفر نہ صرف بھارت کو بدل دے گا، بلکہ بھارت کے ذریعے دنیا کو بھی بدلنے میں مددگار ثابت ہوگا۔’’
یہ سہولت، جو ایریکسن اور وی وی ڈی این ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے، بھارت میں ایریکسن کی پہلی ایسی فیکٹری ہے جہاں عالمی منڈیوں کے لیے پیسو اینٹینا تیار کیے جائیں گے۔ توقع ہے کہ ان کی ترسیل جولائی 2025 سے شروع ہو جائے گی۔یہ سہولت اپنی نوعیت کی منفرد مثال ہے، جہاں 50 فیصد سے زائد پیسو اینٹینا کی پیداوار، جو سخت ملکی و بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کی جائے گی، مقامی سطح پر تیار کی جائے گی۔ یہ بھارت کو ایک قابلِ اعتماد عالمی مینوفیکچرنگ اور اختراعی مرکز کے طور پر مستحکم کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔
مرکزی وزیر جناب سندیا نے اس تبدیلی کا سہرا بھارت کی معاون پالیسیوں پر مبنی نظام کو بھی دیا۔ انہوں نے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے تحت 4,000 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری آئی ہے، 80,000 کروڑ روپے کا پیداواری آؤٹ پٹ حاصل ہوا ہے، اور 34,000 سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی آزاد پالیسیوں اور مختلف سیکٹورل اصلاحات نے ترقی کے نئے راستے کھولے ہیں، جس کے نتیجے میں 2000 سے اب تک 39 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور ٹیلی کام کا شعبہ اب بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار ( جی ڈی پی) میں تقریباً 7 فیصد کا حصہ دے رہا ہے۔
مقامی صلاحیتوں کی ترقی کی حمایت کرتے ہوئے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے جی5یوز کیس لیبز-جو ملک کے 100 تعلیمی اداروں میں قائم ہیں اور ایریکسن کا‘ایجوکیٹ’ پلیٹ فارم 10,000 سے زائد طلبہ کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) اور اگلی نسل کی ٹیلی کمیونیکیشنز میں بنیادی علم سے لیس کر رہے ہیں۔
ایریکسن کے ہیڈ آف اینٹینا سسٹمز، میکائیل ایریکسن نے کہا:‘‘یہ سہولت بھارتی صلاحیت، انجینئرنگ اور جدت میں ایک طویل مدتی سرمایہ کاری ہے۔ ہم یہاں ایک مکمل اینٹینا ایکو سسٹم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔’’
****
ش ح۔ش ت۔ ش ت
U NO: 2294
(Release ID: 2140878)