وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

چیف آف آرمی اسٹاف نے بھوٹان کے سرکاری دورے پر روانگی اختیار کی تاکہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے

प्रविष्टि तिथि: 30 JUN 2025 3:35PM by PIB Delhi

بھارتی فوج کے سربراہ )سی او اے ایس ) پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم جنرل اوپندر دویدی آج بھوٹان کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئے۔ اس دورے کا مقصد بھارت اور بھوٹان کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

دورے کے دوران، چیف آف آرمی اسٹاف بھوٹان کے بادشاہ عالی جناب جگمےکھیسر نامگیال وانگ چک سے ملاقات کریں گے۔ وہ رائل بھوٹان آرمی کے چیف آپریشنز آفیسر، لیفٹیننٹ جنرل باتو شیرنگ سے بھی اہم دفاعی امور پر بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ بھارتی سفارتخانے کے سینئر حکام، انڈین ملٹری ٹریننگ ٹیم (آئی ایم ٹی آر اے ٹی )اور پروجیکٹ ڈانٹاک( ڈی اے این ٹی اے کے) کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

یہ دورہ بھارت اور بھوٹان کے درمیان گہرے، قابلِ اعتماد اور آزمودہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور بھارت کے ایک قریبی اور معتبر شراکت دار کے ساتھ وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔

*****

) ش ح –    م  م-  ش ب ن )

U.No. 2285


(रिलीज़ आईडी: 2140789) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Tamil