وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا راجیہ منتری نے کانپور میں واقع ڈی آر ڈی او کی لیب ڈیفنس میٹریلز اینڈ اسٹورز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ کا دورہ کیا

Posted On: 29 JUN 2025 9:28PM by PIB Delhi

رکھشا راجیہ منتری شری سنجے سیٹھ نے 29 جون 2025 کو ڈیفنس میٹریلز اینڈ اسٹورز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ  (ڈی ایم ایس  آر ڈی ای)کا دورہ کیا، جو ڈی آر ڈی اوکی کانپور میں واقع لیبارٹری ہے۔ ڈی آر ڈی او سے  منسلک  حکام سے اپنے خطاب میں انہوں نے آپریشن سندور کے دوران ڈی آر ڈی او کی طرف سے تیار کردہ دیسی ٹیکنالوجیز کے کامیاب استعمال کی ستائش کی۔

رکشا راجیہ منتری نے جدید دفاعی نظاموں اور مصنوعات خاص طور پر بلٹ پروف جیکٹ (لیول-6)، برہموس میزائل کے لیے نیفتھائل ایندھن، ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے لیے ہائی پریشر پولیمرک جھلی، سلیکان کاربائیڈ فائبر، ایکٹیویٹڈ کاربائیڈ، بائبولوجیکل، بائبروولوجیکل اور چیمبرولوجیکل میمبرین کے کامیاب حصول میں ڈی ایم ایس آر ڈی ای کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ نیوکلیئر سوٹ اور مختلف اسٹیلتھ مصنوعات کی  بھی ستائش کی۔ انہوں نے ڈی ایم ایس آر ڈی ای کو تمام ڈی آر ڈی او لیبز کے درمیان پچھلے دو سالوں میں زیادہ سے زیادہ ٹکنالوجی کی منتقلی کرنے اور صنعت اور اکیڈمی کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے پر بھی مبارکباد دی جو کہ 2047 تک وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت کے ویژن کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 جناب  سنجے سیٹھ نے اس نمائش کا بھی دورہ کیا جہاں ڈی ایم ایس آر ڈی ای کی طرف سے سیرامکس اور سیرامکس میٹرکس کمپوزٹ، اسٹیلتھ اور کیموفلاج مواد، نینو میٹریلز، کوٹنگز، پولیمر اور ربڑ، ایندھن اور چکنا کرنے والے مواد اور پرسنل ڈی ٹیکسٹ ریٹیڈ ٹیکسٹائل سسٹم کے شعبے میں مواد، ٹیکنالوجیز اور مصنوعات تیار کی گئیں۔ ڈی ایس اور ڈی جی (بحری نظام اور مواد) ڈاکٹر آر وی ہرا پرساد نے ان کا استقبال کیا۔

مظاہرے کے بعد، ڈائریکٹر  ڈی ایم ایس آر ڈی ای نے ایک پریزنٹیشن دی جس میں لیبارٹری کے وژن، مشن، چارٹر، جاری پراجیکٹس اور ٹیکنالوجی فوکس کے شعبوں پر روشنی ڈالی۔ رکشا راجیہ منتری نے ڈی ایم ایس آر ڈی ای کے احاطے میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے مجسمے پر بھی خراج عقیدت پیش کیا، جس کے بعد شجر کاری کی گئی۔

1.jpeg

********

ش ح۔س ک۔ رض

U-2267


(Release ID: 2140690)
Read this release in: English , Hindi