خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سائی نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر 'من کی بات' کے 123ویں نشریے کو سنا
محترمہ ساوتری ٹھاکر نے رائے پور میں واقع سرکاری گرلز ہوم اور ناری نکیتن کا معائنہ کیا
Posted On:
29 JUN 2025 6:21PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سائی کی موجودگی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کی 123 ویں نشریے کو سماعت فرمایا۔ 'من کی بات' محض ایک گفتگو نہیں بلکہ قوم کی توانائی، مثبت سوچ اور عوامی شراکت داری کی ایک متاثر کن مثال ہے۔
اس موقع پر نرنجن پیٹھادھیشور آچاریہ مہا منڈلیشور شری شری 1008 ڈاکٹر سوامی کیلاش آنند گیری جی مہاراج، چھتیس گڑھ کی خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ لکشمی راجواڑے، رائے پور ویسٹ سے رکن اسمبلی راجیش منات، بسنا سے ایم ایل اے جناب سمپت اگروال، دھرسیوا سے ایم ایل اے انوج شرما، امبیکاپور سے ایم ایل اے جناب راجیش اگروال، لندرا سے ایم ایل اے پربودھ منج اور بچوں کے تحفظ کے ریاستی کمیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر ورنیکا شرما بھی موجود تھیں۔

بعد ازاں، محترمہ ساوتری ٹھاکر نے رائے پور میں چھتیس گڑھ کے خواتین اور بچوں کی بہبود کے محکمہ کے زیر انتظام ’گورنمنٹ گرلز ہوم‘ کا معائنہ کیا۔ یہ مرکز اُن بچیوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) سی این سی پی) کے لیے قائم کیا گیا ہے جنہیں خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے۔ اس وقت یہاں 6 سے 18 سال کی عمر کی کل 52 بچیاں مقیم ہیں۔
معائنے کے دوران بچیوں کی دیکھ بھال، تعلیم، تحفظ اور غذائیت سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور بچوں سے براہ راست بات چیت بھی کی گئی۔

محترمہ ٹھاکر نے رائے پور میں واقع ناری نکیتن (شکتی سدن) کا بھی دورہ کیا، جہاں تشدد اور بحران کا سامنا کرنے والی خواتین کو محفوظ پناہ گاہ، مشاورت اور امداد فراہم کی جاتی ہے۔ وہاں کی سہولیات اور فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کے ساتھ ضروری مشورے بھی زیرِ بحث آئے۔
اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ لکشمی راجواڑے جی اور محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
************
ش ح ۔ م ع ۔ م ص
(U : 2260 )
(Release ID: 2140638)