وزارت دفاع
دفاعی امور کے وزیر مملکت نے اینٹاناناریوو میں مڈگاسکر کے یومِ آزادی اور مالاگاسی مسلح افواج کے قیام کی 65ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھارت کی نمائندگی کی
دفاعی امور کے وزیر مملکت نے مڈگاسکر کے وزیرِ مسلح افواج سے ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا
Posted On:
28 JUN 2025 11:28AM by PIB Delhi
دفاعی امور کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے 25 سے 27 جون 2025 تک مڈگاسکر کے دارالحکومت اینٹاناناریوو کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی بھارتی وفد کی قیادت کی۔
اس دورے کے دوران، وزیر مملکت موصوف نے مڈگاسکر کے یومِ آزادی اور مالاگاسی مسلح افواج کے قیام کی 65ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھارت کی نمائندگی کی۔
جناب سنجے سیٹھ نے مڈگاسکر کے وزیرِ مسلح افواج لیفٹیننٹ جنرل ساہی ویلو لالا مونجا ڈلفن سے دو طرفہ ملاقات کی، جس میں سمندری سلامتی اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مڈگاسکر کے وزیرِ اعظم جناب کرسچین نتسے سے بھی ملاقات کی اور وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے مڈگاسکر کے یومِ آزادی کی 65ویں سالگرہ پر نیک خواہشات پہنچائیں۔
وزیر موصوف نے بھارتی سفارت خانے کی جانب سے اینٹاناناریوو میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے مڈگاسکر میں مقیم بھارتی برادری سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بھارت میں حالیہ پیش رفت اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کی دوراندیش قیادت میں جاری معاشی تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔
بھارت اور مڈگاسکر، دونوں بھارتی بحر ہند کے خطے میں قریبی ہمسائے اور ترقی پذیر ممالک ہیں، جن کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور عوامی روابط موجود ہیں۔ بھارت، مڈگاسکر کے ترقیاتی سفر میں ایک قابلِ اعتماد اور پُرعزم شراکت دار بنا رہے گا۔
وزیر موصوف کے اس دورے نے بھارت کی اس خواہش کو مزید مستحکم کیا ہے کہ وہ مڈگاسکر کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مہاساگر (سیکورٹی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ جہت ترقی) کے ویژن کے تحت مزید گہرا کرے گی۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 2235
(Release ID: 2140412)