زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ’وکست کرشی سنکلپ ابھیان‘ صرف ایک رسم نہیں ہے بلکہ کسانوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے سائنسدانوں کی ایک مربوط کوشش ہے
مرکزی وزیر نے کسانوں کو جعلی کھادوں، غیر معیاری بیجوں اور حشرہ کش دواؤں جیسے مسائل سے بچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا
جناب چوہان نے آئی آئی وی آر، وارانسی میں سائنسدانوں کے ساتھ جائزہ اجلاس سے خطاب کیا
Posted On:
27 JUN 2025 7:33PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے زور دیا کہ ’وکست کرشی سنکلپ ابھیان‘ صرف ایک رسم نہیں ہے، بلکہ کسانوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے سائنسدانوں کی ایک مربوط کوشش ہے۔ وہ وارانسی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ویجیٹیبل ریسرچ (آئی آئی وی آر) کے سائنسدانوں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر موصوف نے ملک بھر میں شروع کیے گئے وکسیت کرشی سنکلپ ابھیان کی کامیابی کی ستائش کی اور کسانوں کو خوراک کی پیداوار کے معیار اور رسائی کو بہتر بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے سبزیوں کی پیداوار بڑھانے میں جینوم ایڈیٹنگ، بیج ٹریٹمنٹ، نامیاتی کاشتکاری اور قدرتی کاشتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔
جناب چوہان نے کسانوں کو جعلی کھادوں، غیر معیاری بیجوں اور حشرہ کش دواؤں جیسے مسائل سے بچانے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے ’’لیب ٹو لینڈ‘‘ پروگرام کو سراہا جس سے کاشتکاروں کی ضروریات کے مطابق تحقیق کی جاسکتی ہے۔
وزیر موصوف نے مندرجہ ذیل کی ضرورت پر زور دیا:
-
ٹماٹر کی شیلف لائف میں اضافہ کرنا
-
ایسی فصلیں تیار کرناجو برآمد کی جا سکیں اور خشک پاؤڈر بنانے کے لیے استعمال کی جا سکیں۔
-
نامیاتی اور روایتی کاشتکاری سے متعلق سائنسی حقائق پر اعداد و شمار جمع کرنا
-
جین ایڈیٹنگ کی تحقیق کو تیز کرنا
-
وکست کرشی سنکلپ ابھیان کے تحت کسانوں کی ضروریات کے مطابق تحقیق کرنا
انھوں نے پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کے ذریعہ جدت طرازی کو فروغ دینے کی اہمیت اور مختلف محکموں ، کے وی کے اور ریاستی محکمہ زراعت کے مابین بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2228
(Release ID: 2140280)
Visitor Counter : 2