نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے شمال مشرق کی ترقی  کا خاکہ پیش کیا، پورووتر سمپرک سیتو  کے تحت سری بھومی کا دورہ مکمل کیا


محترمہ رکشا کھڈسے کا سری بھومی دورہ شمال مشرق کی تیز رفتار ترقی کو نمایاں کرتا ہے

Posted On: 26 JUN 2025 4:46PM by PIB Delhi

شمال مشرق کے اپنے دورے کو جاری رکھتے ہوئے، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے مرکز کے پورووتر سمپرک سیتو آؤٹ ریچ پہل کے تحت آج سری بھومی پہنچیں جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے انتظامی تعلقات کو گہرا کرنے اور پورے خطے میں ترقی کو تیز کرنے کے لیے شروع کیا گیا ایک پرجوش پروگرام ہے۔

A.jpg

سری بھومی میں ایک روزہ میٹنگ  کے دوران، محترمہ  کھڈسے نے 26 محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں زراعت، صحت، تعلیم، ماہی پروری، اور فلاحی اسکیموں میں ضلع کی حالیہ پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ زراعت کے شعبے میں سری بھومی نے پی ایم کسان  کے تحت 103 فیصدہدف  حاصل کیا ہے اور پی ایم ایف بی وائی کے ذریعے سیلی دھان کے بیمہ اندراج کے 126 فیصد ہدف کو عبور کر لیا ہے۔ خوراک کی فراہمی بھی اتنی ہی مضبوط ہے۔ مختص این ایف ایس چاول کا تقریباً 97.9 فیصد 10 لاکھ سے زیادہ  مستفید افراد تک پہنچ چکاہے۔ صحت کے شعبے میں2025-2024 میں 33,662 حاملہ ماؤں نے قبل از پیدائش کی دیکھ بھال کے لئے  اندراج کرایا، جن میں سے 94 فیصد نے اپنے پہلے سہ ماہی میں اندراج کرایا۔ محکمے اب بڑھتے ہوئے ہائی بلڈ پریشر اور خون کی کمی کے معاملات سے نمٹ رہے ہیں۔

محترمہ کھڈسے نے فیلڈ لیول جوابدہی کی ضرورت پر زور دیا اور سرحدی اور چائے کے باغ والے علاقوں میں بہتر تال میل پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں اور کھیلوں کو سماجی ترقی کے کلیدی محرک کے طور پر اجاگر کیا اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کے لیے بہتر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اونا کوٹی میں معائنے اور اس ہفتے کے شروع میں اگرتلہ کے ایس اے آئی اسپورٹس ٹریننگ سینٹر کے اچانک دورے کے بعد محترمہ کھڈسے کے سری بھومی کے دورے نے ضلع کی حالیہ پیش رفت پر توجہ مرکوز کی۔ زراعت کے  معاملے میں سری بھومی نے پی ایم-کسان کے تحت 103 فیصد ہدف  حاصل کی اور پی ایم ایف بی وائی کے تحت سیلی دھان کے بیمہ کے لیے 126 فیصد اندراج کو عبور کر لیا ہے۔ خوراک کی یقینی فراہمی بھی  اتنی ہی مضبوط ہے: مختص این ایف ایس اےچاول کا تقریباً 97.9 فیصد دس لاکھ سے زیادہ مستفید افراد تک پہنچ چکا ہے۔ صحت میں، 33,662 حاملہ ماؤں نے 2025-2024 میں قبل از پیدائش کی دیکھ بھال کے لیے اندراج کیا، جن میں سے 94 فیصد نے اپنے پہلے سہ ماہی میں اندراج کرایا۔ محکمے اب بڑھتے ہوئے ہائی بلڈ پریشر اور خون کی کمی کے معاملات سے نمٹ رہے ہیں۔

B.jpg

تعلیمی حکام نے بتایا کہ 223,034 طلباء نے پرائمری سے ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں داخلہ لیا، حاضری 72 فیصد ہے۔ اساتذہ کی موجودگی 88 فیصد زیادہ ہے جو کہ ایک حوصلہ افزا علامت ہے کیونکہ حکام تعلیمی خلا کو ختم کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

ماہی گیری مقامی ذریعہ معاش کو تقویت دیتی ہے: پچھلے سال تالاب اور ٹینک کی پیداوار  سے 19430 میٹرک ٹن مچھلی  تیار ہوئی ، جو  تقریباً پوری آبادی کی غذائی ضروریات کے لئے کافی ہے۔ دریں اثنا، کھیل مہارن 2.0 پروگرام نے کبڈی سے لے کر روڈ سائیکلنگ تک آٹھ مضامین میں 246,500 نوجوانوں کی رجسٹریشن کی ہے، جو آسام کے دیہی علاقوں میں کھیلوں کی بڑھتی ہوئی رغبت کو اجاگر کرتا ہے۔

محترمہ کھڈسے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "سری بھومی اس بات کے لئے مثالی ہے کہ پرعزم حکمرانی اور کمیونٹی توانائی کس طرح  ترقی کی کہانی کو دوبارہ لکھ سکتی ہے۔" "اوناکوٹی کے ماڈل اسکولوں سے لے کر اگرتلہ کے کھلاڑیوں کی تربیت اور اب سری بھومی کی زرعی اور صحت کی کامیابیوں تک، ہم شمال مشرق میں واقعی وکست  بھارت کے مودی جی کے وژن کو سمجھنے کے ایک قدم کے قریب ہیں۔"

مستقبل کے پیش نظر وزیر موصوف  نے ضلعی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ جل جیون مشن کے تحت زیر التواء گھریلو نل کنکشنوں کو تیزی سے ٹریک کریں، زچگی کی صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائیں، اور بغیر کسی رکاوٹ کے آدھار پر مبنی ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کریں جو پہلے ہی دیہی روزی روٹی اسکیموں میں 96 فیصد کوریج پر ہیں۔

سری بھومی میں دن کا اختتام لوگوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے ساتھ ہوا — سول سوسائٹی کی تنظیموں کے اراکین سے مل کر  خدمات  کی فراہمی کے بارے میں رائے حاصل کی ۔ پورووتر سمپرک سیتو کا  کارواں آگے بڑھ رہا ہے، آسام کے شمال مشرق کے گاوں  مضبوطی کے ساتھ  قومی توجہ  کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

***

ش ح ۔ ک ا۔ م ذ

U.NO.2181


(Release ID: 2139895)