یو پی ایس سی
یونین پبلک سروس کمیشن نے سی آئی ایس ایف اے سی (ای ایکس ای) لمیٹڈ ڈپارٹمنٹل کمپٹیٹیو ایگزامنیشن 2025 کے تحریری نتائج کا اعلان کیا
Posted On:
25 JUN 2025 7:53PM by PIB Delhi
سی آئی ایس ایف اے سی (ای ایکس ای) لمیٹڈ ڈپارٹمنٹل کمپٹیٹیو ایگزام، 2025 کے تحریری حصے کے امتحان، جس کا انعقاد یو پی ایس سی کے ذریعہ 27.04.2025 کو کیا گیا تھا، کے نتائج کی بنیاد پر، نیچے دیے گئے رول نمبرس والے امیدواروں (فہرست منسلک ہے) نے فزیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ (پی ایس ٹی)/ فزیکل ایفی شیئنسی ٹیسٹ (پی ای ٹی) اور میڈیکل اسٹینڈرڈس ٹیسٹ (ایم ایس ٹی) کے لیے عارضی طور پر کوالیفائی کر لیا ہے۔
2۔ سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) امیدواروں کو پی ایس ٹی/ پی ای ٹی/ ایم ایس ٹی کی تاریخ، وقت اور مقام کے بارے میں مطلع کرے گی۔ اگر کوئی امیدوار، جس کا رول نمبر اس فہرست میں ہے، اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملتی ہے، وہ فوراً سی آئی ایس ایف حکام سے رابطہ کر سکتا ہے۔
3۔ امتحان سے متعلق نمبر اور دیگر تفصیلات حتمی نتیجہ کی اشاعت کی تاریخ سے 30 دن کے اندر یعنی انٹرویو کے انعقاد کے بعد کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی اور 30 دنوں کی مدت کے لیے یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔
4۔ امیدواروں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے پتے میں تبدیلی، اگر کوئی ہو تو، ہیڈکوارٹر : ڈی جی، سی آئی ایس ایف، بلاک نمبر 13، سی جی او کامپلیکس، لودھی روڈ، نئی دہلی – 110003 میں سی آئی ایس ایف حکام کو مطلع کریں۔
5۔ سی آئی ایس ایف میں اسسٹنٹ کمانڈینٹ (ای ایکس ای )کا حتمی انتخاب/ تقرری رٹ پٹیشن (سول) نمبر 5877/2022 کے حتمی نتیجے کے تابع ہوگی، دیواکر پانڈے اور دیگر بنام وزارت داخلہ اور دیگر کے ذریعہ دہلی ہائی کورٹ میں داخل کیا گیا ہے۔
نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2159
(Release ID: 2139700)