بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ضمنی انتخابات میں ای سی آئی این ای ٹی   کا آغاز


انتخابی کمیشن نے  بہتر  گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ضمنی انتخابات کے لیے انڈیکس کارڈز جاری کئے

Posted On: 25 JUN 2025 5:02PM by PIB Delhi

بھارت کے انتخابی کمیشن نے حال ہی میں کیرالہ، گجرات، پنجاب اور مغربی بنگال کی پانچ اسمبلی حلقوں میں مکمل ہونے والے ضمنی انتخابات میں نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ای سی آئی این ای ٹی  کا آغاز  کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ ای سی آئی  نے رواں سال 4 مئی کو ایک نئے جامع  پلیٹ فارم ای سی آئی این ای ٹی کی تیاری کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد ای سی آئی  کی 40 سے زائد موجودہ موبائل اور ویب ایپلی کیشنز کو مربوط  کرنا ہے۔ ضمنی انتخابات کے دوران ای سی آئی این ای ٹی کے کچھ ماڈیولز کو کامیابی سے نافذ کیا گیا، جو آئندہ چند ہفتوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔

ای سی آئی این ای ٹی ،کمیشن کے مختلف اقدامات  میں سے ایک ہے، جو اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب گیانیش کمار، انتخابی کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کی قیادت میں شروع کیا گیا  ہے تاکہ ووٹرز اور دیگر متعلقہ فریقین کے فائدے کے لیے انتخابی معلومات کی بروقت اور تازہ ترین فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ضمنی انتخابات کے دوران ایک اہم کامیابی یہ رہی کہ پریذائیڈنگ آفیسرز ( پی آر اوز ) نے وی ٹی آر  رجحانات کو ، ای سی آئی این ای ٹی پر براہ راست اپ لوڈ کیا، جو اس سے پہلے دستی طریقے سے کیا جاتا تھا۔ اس سے معلومات کی فوری ترسیل، شفافیت میں اضافہ اور وی ٹی آر رجحانات کی اشاعت میں وقت کی تاخیر میں نمایاں کمی ممکن ہوئی۔ ای سی آئی این ای ٹی کے ذریعے یہ بھی یقینی بنایا گیا کہ پی آر اوز نے اپنے متعلقہ پولنگ مراکز سے روانہ ہونے سے پہلے وی ٹی آر کے حتمی اعداد و شمار اپ لوڈ کر دیے، جس کے باعث عوام کے لیے ای سی آئی این ای ٹی پر وی ٹی آر رجحانات کی فوری دستیابی ممکن ہو سکی۔ یہ منظم، ٹیکنالوجی پر مبنی نظام ضمنی انتخابات کے دوران ووٹر ٹرن آؤٹ کے تخمینہ رجحانات پر بروقت اپ ڈیٹ فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔

ای سی آئی این ای ٹی کے نفاذ کا ایک اور بڑا فائدہ یہ سامنے آیا ہے کہ پولنگ نتائج کے اعلان کے 72 گھنٹوں کے اندر انڈیکس کارڈز جاری کر دیے گئے، جو اس سے قبل کئی دن، ہفتے یا کبھی کبھار مہینوں میں جاری ہوتے تھے۔ انڈیکس کارڈ کی تیاری کے عمل کو ڈیجیٹل اور تیز رفتار بنانے کا فیصلہ رواں ماہ 5 جون کو کیا گیا تھا۔ نئے نظام کے تحت، انڈیکس کارڈ میں موجود زیادہ تر ڈاٹا این سی آئی این ای ٹی  کے ذریعے خودکار طریقے سے بھر دیا جاتا ہے، جب کہ پہلے یہ تمام تفصیلات افسران کو دستی طور پر بھرنی اور تصدیق کرنی پڑتی تھیں، جس میں کافی وقت لگتا تھا۔

انڈیکس کارڈ ایک غیر سرکاری  ، انتخابات کے بعد اعداد و شمار پر مبنی رپورٹنگ فارمیٹ ہے، جو 1980 ء کی دہائی کے آخر میں کمیشن کی جانب سے از خود ایک اقدام کے طور پر متعارف کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد تمام  متعلقہ فریقوں  جیسا کہ  تحقیق کرنے والوں ، تعلیمی ماہرین، پالیسی ساز، صحافی اور عوام  کے لیے حلقہ وار انتخابی معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا تھا۔

انڈیکس کارڈز میں امیدواروں، ووٹرز، ڈالے گئے ووٹ، گنے گئے ووٹ، پارٹی وار اور امیدوار کے لحاظ سے ووٹ شیئر، صنفی بنیاد پر ووٹنگ کے رجحانات، علاقائی فرق اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سمیت کئی جہتوں پر مبنی ڈاٹا شامل ہوتا ہے۔ یہ رپورٹس الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ضمنی انتخابات کے ٹیب میں دستیاب ہیں: 🔗 https://www.eci.gov.in/statistical-reports

 

IMG-20250625-WA0006JIXR.jpg

...................

( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )

U. No. 2151


(Release ID: 2139619)
Read this release in: English , Tamil , Malayalam