قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی نے اتر پردیش کے شہر وارانسی کی جیلوں میں دو دن کے دوران تین قیدیوں کی ہلاکت کی میڈیا رپورٹس کا ازخود نوٹس لیا ہے
کمیشن نے ریاست کے جیل سے متعلق ڈائریکٹر جنرل اور وارانسی کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
متوقع رپورٹ میں تینوں قیدیوں کی پوسٹ مارٹم اور انکوائری رپورٹوں کے ساتھ ساتھ ان کا ابتدائی طبی معائنہ اور مجسٹریٹ انکوائری کی تفصیلات شامل ہوں گی
Posted On:
25 JUN 2025 3:30PM by PIB Delhi
بھارت کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی)نے ایک میڈیا رپورٹ پر ازخود نوٹس لیا ہے ، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اتر پردیش کے وارانسی میں 15 اور 16 جون 2025 کو حراست کے دوران لگاتار تین قیدیوں کی موت واقع ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق، ضلع کی جیل میں قید ایک مرد ڈاکٹر اور ایک خاتون قیدی بیماری کے باعث انتقال کر گئے، جب کہ وارانسی کی مرکزی جیل میں قید ایک اور قیدی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبروں میں بیان کردہ تفصیلات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے معاملات ہیں۔ اس بنا ء پر کمیشن نے اتر پردیش کے جیل سے متلق ڈائریکٹر جنرل اور وارانسی کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ، اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
متوقع رپورٹ میں تینوں قیدیوں کی تحقیقات ، پوسٹ مارٹم، ابتدائی طبی جانچ اور مجسٹریٹ سطح کی انکوائری کی مکمل تفصیلات شامل ہوں گی ۔
..................
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )
U. No. 2143
(Release ID: 2139549)