محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف او نے 5 لاکھ روپے تک کے پیشگی دعوؤں کے لیے خودکار تصفیے کی حد میں اضافہ کیا، اور اس طرح اراکین کے لیے فنڈس تک تیز رفتار رسائی کو یقینی بنایا
Posted On:
24 JUN 2025 6:22PM by PIB Delhi
ای پی ایف او نے اپنے اراکین کی خدمات کو بہتر بنانے کی غرض سے اپنی کوششوں کے تحت ایک غیر معمولی قدم اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں پیشگی دعوؤں کے لیے خودکار تصفیے کی حد جو فی الحال ایک لاکھ روپے تھی اسے بڑھا کر 5 لاکھ کردیا ہے۔ یہ قدم ای پی ایف او کے لاکھوں اراکین کو، خصوصاً فوری ضرورت کے وقت تیزی کے ساتھ پیسہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
ای پی ایف او نے سب سے پہلے کووِڈ 19 وبائی امراض کے دوران پیشگی دعوؤں کا آٹو سیٹلمنٹ نظام متعارف کرایا تھی تاکہ اراکین کو فوری مالی امداد فراہم کی جا سکے۔ اس کے بعد سے بیماری، تعلیم، شادی، اور رہائش کے مقاصد کے پیشگی دعوؤں کی تکمیل کے لیے اس سہولت کو مزید وسعت دی گئی ہے۔ ان دعوؤں پر نظام خود بخود بغیر کسی انسانی شمولیت کے عمل کرتا ہے، اور فوری تبدیلی اور شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔
مالی برس 2024-25 کے دوران، ای پی ایف او نے آٹو سیٹلمنٹ یعنی خودکار تصفیہ نظام کے توسط سے ریکارڈ 2.34 کروڑ پیشگی دعوؤں پر کامیابی کے ساتھ عمل کیا تھا، جس سے گذشتہ برس کے مقابلے میں 161 فیصد کے بقدر واضح اظافہ ظاہر ہوتا ہے۔ قابل ذکر طور پر، 2024-25 کے دوران 59 فیصد کے بقدر تمام تر دعوے آٹو موڈ کے توسط سے نمٹائے گئے۔
اس ترقی کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے، مالی سال 2025-26 کے پہلے ڈھائی مہینوں میں، ای پی ایف او نے پہلے ہی 76.52 لاکھ دعوؤں کو از خود نمٹا دیا ہے، جو کہ اب تک طے شدہ تمام پیشگی دعوؤں کا تقریباً 70 فیصد ہے۔ یہ ترقی ای پی ایف او کی آٹومیشن اور اپنے اراکین کو تیز تر، زیادہ موثر خدمات کی فراہمی پر مضبوط توجہ کو نمایاں کرتی ہے۔
5 لاکھ روپے کی کی توسیع شدہ حد کے ساتھ، اضافی پیشگی دعوے اب خودکار تصفیہ نظام کے تحت نمٹائے جائیں گے، جس کے نتیجے میں جمع کرانے کے تین دن کے اندر ان کی کارروائی ہوگی۔ یہ توسیع شدہ حد اور فنڈز تک تیز رسائی ممبران کو بروقت مالی مدد حاصل کرنے میں مدد کرے گی جب انہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی۔
یہ قدم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے ای پی ایف او کے وسیع تر دباؤ کا حصہ ہے۔ ای پی ایف او اراکین کے لیے رسائی میں آسانی کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تنظیم بغیر کسی رکاوٹ کے اور موثر سروس کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور عمل کو آسان بنانے کا کام جاری رکھے گی۔ ان اصلاحات نے نہ صرف دعوے کے تصفیے کے عمل کو تیز کیا ہے بلکہ ممبران کی شکایات کو کم کرنے میں بھی مدد کی ہے، ممبر کے لیے زندگی گزارنے میں مزید آسانی پیدا کی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2105
(Release ID: 2139347)